Al-Risala · May 2017 · page 49

‘Oh, Wow, Quran, I would love to read it! ’

الرسالہ، مئی ۲۰۱۷، صفحہ ۴۹

مسٹر دانیال، اور راجستھان سے انیس محمد، اور ڈاکٹر سفینہ تبسم، وغیرہ نے حصہ لیا۔

3 تا 19 جنوری 2017 کے درمیان بدھ گیا، بہار میں بدھ مت کا کال چکر میلہ لگتا ہے۔ اس میں ہر سال پوری دنیا سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی و بیرونی سیاح آتے ہیں۔ مانو وکاس کلیان سمیتی (گیا) نے اس سال یہاں بڑی تعداد میں انگریزی ترجمہ قرآن کے علاوہ اردو، ہندی، فرنچ، جرمن، چائنیز، اور اسپینش ترجمہ قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ بہت سے لوگ ایسے بھی تھے، جو تقسیم قرآن کا سن کر اس کو تلاش کرتے ہوئے وہاں تک پہنچے، اور شکریہ کے ساتھ ترجمہ قرآن و دیگر لٹریچر حاصل کیا۔ جن لوگوں نے اس میں حصہ لیا وہ یہ ہیں، عظیم الدین ضیفی، محمد ارمان، مجاہد حسین، قصیب رضا، محمد شہاب الدین وغیرہ۔ نیز یہ کہ گیا ٹیم (موبائل نمبر 9931625297) انڈیا کے اندر بذریعہ پوسٹ لوگوں کو قرآن پہنچاتی ہے۔

مدعو آپ کے دروازے پر: سی پی ایس دہلی نے آئی آئی سی میں ایک انٹر فیتھ پروگرام منعقد کیا۔ یہ پروگرام بون (جرمنی) کی این جی او Der Missionszentrale der Franziskaner کے ممبران کے لیے تھا، جو ہر سال انڈیا آتے ہیں، اور صدر اسلامی مرکز کی تقریر سنتے ہیں، سی پی ایس کے ممبران ان سے انٹر ایکشن کرتے ہیں۔ انٹر ایکشن سے پہلے وہ مسجد میں جا کر نماز کا طریقہ دیکھتے ہیں، اور اسلام کی باتیں سنتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر تمام لوگوں کو جرمن زبان میں ترجمہ قرآن و دیگر انگریزی کتا بیں دی گئیں۔ یہ پروگرام 14 جنوری 2017 کو منعقد ہوا تھا۔ دنیا قرآن کی تلاش میں: کولکاتا کے QUEST سال میں 22 جنوری 2017 کو ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس مواقع پر شہر کی علمی دنیا سے تعلق رکھنے والی ہستیاں موجود تھیں۔ یہ پروگرام چندریما بھٹا چاریہ، کی ایک کتاب کے اجرا کی مناسبت سے تھا۔ اس میں موجود تمام لوگوں کو انگریزی ترجمہ قرآن دیا گیا۔ تمام لوگوں نے خوشی کے ساتھ لیا۔ پروگرام کی روح رواں مس بھٹا چاریہ ایک مشہور انگریزی اخبار کی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ہیں۔ ان کو جب قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر دیا گیا تو انھوں نے قرآن کو دیکھ کر خوشی سے کہا:

‘Oh, Wow, Quran, I would love to read it! ’

کتاب میلہ: جنوری کی 25 تاریخ سے فروری کی 5 تاریخ تک کولکاتا کے میلان میلہ کا مپلکس میں بک فیئر کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں سی پی ایس کو لکاتا نے حصہ لیا۔ بڑی تعداد میں لوگ سی پی ایس کے اسٹال پر آئے، اور ترجمہ قرآن کے علاوہ دعوتی لٹریچر حاصل کیا۔

موقع کا استعمال : ہری دوار میں 10 فروری 2017 کو ایک شادی کا پرو گرام ہوا۔ یہ شادی مشہور فزیشن اور بی جے پی لیڈر ڈاکٹر پہل سینی کی بیٹی کی تھی۔ اس مناسبت سے ان کو ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر بطور گفٹ دیا گیا۔ اس کے علاوہ شادی میں شریک دیگر مہمانوں کو بھی ترجمہ قرآن اور دیگر لٹریچر دیا گیا۔ یہ دعوتی کام سہارن پور ٹیم کے ڈاکٹر

‹ Previous page Next page › Contents of May 2017 All issues

Printed page