Al-Risala · June 2017 · page 48

غلطی کو سنبھالنا

الرسالہ، جون ۲۰۱۷، صفحہ ۴۸

لوگوں میں صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کرتے ہیں۔ قرآن ہرایک کے لیے: سی پی ایس دہلی کے مسٹر فراز اور مسٹر وکرا نت 16 اپریل 2017 کو انڈیا ہیبیٹاٹ سینٹر (نئی دہلی) میں ترجمہ قرآن کی کچھ کاپیاں لے کر گئے تاکہ وہاں ہونے والے کسی پروگرام میں ان کو تقسیم کیا جاسکے۔ ان کے پاس ترجمہ قرآن کے تقریباً پچاس نسخے تھے۔ ان تمام کاپیوں کو وہاں لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ لے لیا۔ ایک لیڈی نے پوچھا کہ کیا کوئی عورت قرآن پڑھ سکتی ہے۔ ان سے مسٹر فراز نے کہا، ہاں پڑھ سکتی ہے۔ تو انھوں نے اپنا واقعہ بتایا کہ وہ بنگال کی رہنے والی ہیں۔ ایک مرتبہ ان کی خواہش ہوئی کہ وہ قرآن پڑھیں ۔ تو انھوں نے مسلمانوں سے کہا کہ مجھے قرآن دیجیے، مگر کسی نے ان کو قرآن نہیں دیا تھا۔ اس سے وہ یہ سمجھ گئی تھیں کہ کوئی عورت قرآن نہیں پڑھ سکتی۔ مگر دہلی میں قرآن حاصل کرکے وہ بہت خوش ہوئیں، اور شکر یہ ادا کیا۔ مدعو آپ کا مددگار: جوھپور کے ایک صاحب ہیں، مسٹر میش چندر جین۔ انھیں معلوم ہوا کہ سی پی ایس انٹرنیشنل سے ہندی کا ترجمہ قرآن ملتا ہے۔ انھوں نے یہ قرآن یہاں سے حاصل کیا۔ اس کے بعد ان کے ایک دوست نے ان کے پاس قرآن دیکھا، وہ ان کے پاس سے لیا، تو انھوں نے دوبارہ منگوایا۔ پھر ایک مسلمان نے ان کے پاس دیکھا تو ان سے درخواست کی کہ ہمیں بھی منگوا دیں۔ انھوں نے دوبارہ ہم سے درخواست کی کہ آپ ہمیں ہندی قرآن کے پانچ نسخے بھیج دیں۔ اس مسلم بھائی کی طرف سے اگر پیسے کی ضرورت ہوگی تو میں ادا کروں گا۔ سی پی ایس دہلی نے انھیں ہندی ترجمہ قرآن کے پانچ نسخے بطور ہدیہ روانہ کر دیے ہیں۔

ہر ایک آپ کا دوست ہے: سی پی ایس انٹرنیشنل کے مخلص معاون فادر وکٹر ایڈون نے ارول کڈل (چینئی) میں ایک پروگرام کیا تھا۔ اس پروگرام میں سی پی ایس چنئی کے مولاناسید اقبال احمد عمری ، مولانا خطیب اسرار الحسن عمری اور جناب کلوندیم صاحبان نے شرکت کی۔ مولاناسید اقبال عمری صاحب نے قرآن کی تلاوت کی اورسی پی ایس اور صدر اسلامی مرکز کے بارے میں ایک پاور پوائنٹ پریذنٹیشن پیش کیا۔ کلوندیم احمد صاحب نے ’واٹ از اسلام‘ کے موضوع پر تقریر کی، اورمولانا اسرار صاحب نے سوالات کے جواب دیے ۔ فادر وکٹر نے پروگرام کے آخر میں سی پی ایس کا شکر یہ ادا کیا۔ یہ پروگرام 27 فروری 2017 کو منعقد ہوا تھا۔

ایچ آف گلوبل دعوۃ: آئی آئی سی (IIC) دہلی میں امریکا کے ایک اسکول فلپس اکسیر اکیڈمی کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ کوسی پی ایس دہلی کی ممبر مس ماریہ خان نے خطاب کیا۔ اس خطاب کا موضوع ’اسلام اور صنفی مسائل‘ تھا۔ مس ماریہ خان نے اس موضوع پر طلبہ سے خطاب کیا اور سوالات کے جواب بھی دئے۔ اس پروگرام کے لیے ان کو مشہور بدھسٹ رہنما مسٹر شانتم سیٹھ نے مدعو کیا تھا۔ یہ پروگرام 5 مارچ 2017 کو منعقد ہوا تھا۔ پروگرام کے بعد تمام لوگوں کو ترجمہ قرآن ود دیگر دعوتی لٹریچر دیا گیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 2017 All issues

Printed page