Al-Risala · June 2017 · page 49

غلطی کو سنبھالنا

الرسالہ، جون ۲۰۱۷، صفحہ ۴۹

دعوت کے مواقع : سی پی ایس کی ناگپور۔ کامپٹی ٹیم نے 18 مارچ 2017 کو ایک شادی کی تقریب میں دعوہ اسٹال لگایا تھا۔ شادی میں شریک ہونے والوں کی کثیر تعداد کو اسپر یچول گفٹ دیا گیا۔ تمام لوگوں کی جانب سے بہت صحت مند اور حوصلہ افزا رد عمل سامنے آیا۔ ٹائمس آف انڈیا کے مقامی رپورٹر مسٹر سرفراز احمد بہت متاثر ہوئے، اور کہا کہ برادران وطن کے درمیان اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کا یہ ایک انوکھا طریقہ ہے، آئندہ آپ جب بھی اس طرح کا پروگرام بنائیں تو مجھے مطلع کریں میں اپنے ڈائریکٹر سے مل کر ٹائمس آف انڈیا میں اس پر ایک اسٹوری شائع کرنا چاہتا ہوں۔

کالج میں دعوت : سینٹر فار پیس اینڈ آبجیکٹو اسٹڈیز (بہار) کے سمستی پور اور دل سنگھ سرائے کی ٹیم نے 20 مارچ 2017 کوسی اچ اسکول (سمستی پور) اور پی ٹی ای سی کالج (رامپور، بہار) میں اساتذہ اور طلبہ کے درمیان قرآن اور دینی لٹریچر تقسیم کیا اور کالج کی لائبریری میں قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر رکھنے کی اجازت حاصل کی۔ اسپر یچول گفٹ کو حاصل کر کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا، اور کہا: آج لوگوں کو اسلام کے بارے میں بہت ساری غلط فہمیاں ہیں، آپ لوگ قرآن اور یہ کتابیں تقسیم کر کے بہت اچھا کر رہے ہیں۔ حاجی محمد ادریس، مولانا شعیب، محمد شاہ جہاں اور محمد ناصر نے اس کام میں حصہ لیا تھا۔

دعوتی سیاحت : سینٹر فار پیس اینڈ آبجیکٹو اسٹڈیز (بہار و جھارکھنڈ) نے 18 اور 19 مارچ کو بہار کے تین مقامات ارریہ، پورنیہ اور کشن گنج (بہادر گنج) کا دعوتی سفر کیا۔ سفر کا مقصد دعوتی مواقع کو استعمال کرنا تھا۔ 18 مارچ کو دھمد ہاہا (پورنیہ) میں ایک مندر کیمپس میں اسلام اور پیس‘ کے عنوان سے پروگرام ہوا۔ پروگرام کے بعد لوگوں کو قرآن اور سیرت پر کتابیں دی گئیں۔ لوگوں نے پروگرام کو بہت پسند کیا۔ 19 مارچ کو بہادری گنج کے رسل ہائی اسکول میں پروگرام اسلام اور دہشت گردی کے عنوان سے ہوا۔ پروگرام کے بعد لوگوں میں قرآن و دیگر لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ دونوں پروگرام میں حافظ ابوالحکم محمد دانیال نے خطاب کیا اور لوگوں کے سوالوں کے جوابات دئے۔ پروگرام کو شرکاء نے کافی پسند کیا۔ 19 مارچ کو ظہر سے عصر کے بیچ سینٹر فار پیس اینڈ آبجیکٹو اسٹڈیز کے پٹنہ، ارریہ، بہادر گنج اور کشن گنج کے ممبران نے میٹنگ کی اور مستقبل کا دعوتی پروگرام بنایا۔ اس دعوتی دورے میں ششئی کانت نامی ایک صاحب نے اپنا تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ میں سن 79 سے مختلف چیزوں کو پڑھ رہا ہوں، مگر میں اب تک سچائی کی تلاش میں تھا، آپ کی باتوں کو سن کر ایسا لگتا ہے کہ میری تپیسا پوری ہوئی۔ اس دعوتی سفر میں حافظ ابوالحکم محمد دانیال (صدر سینٹر فار پیس اینڈ آبجیکٹو اسٹڈیز) محمد ثناء اللہ (پٹنہ)، مسٹر امت کمار (پٹنہ)، محمد مشتاق، انل کمار (پٹنہ)، ڈاکٹر کمال (ارریہ)، محمد وسیم (cpg کشن گنج) اشفاق عالم اور ڈاکٹر محمد فیروز (بہادر گنج) شامل تھے۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 2017 All issues

Printed page