قرآن اور عصرِ جدید
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۷، صفحہ ۳۹
ہوگا کہ آج ساری دنیا ہماری دنیا ہے۔ وہ ساری حد بندیاں ٹوٹ چکی ہیں، جو قدیم دور کا خاصہ تھیں۔ آپ باہر جا کر تعلیم حاصل کریں، بزنس کریں، اپنے مذہب کی پریکٹس کریں، اپنے مذہب کی تبلیغ کریں۔ صرف لا ء اینڈ آرڈر کے لیے پرابلم بننے کی اجازت نہیں۔ آپ پرامن (peaceful) رہ کر ہر ملک میں وہ کام کر سکتے ہیں، جو آپ اپنے ملک میں کر سکتے ہیں۔ یہ نیا دور جو تاریخ میں خدائی انتظام (divine management) کے تحت دنیا میں آیا ہے، وہ عین دین خداوندی کے حق میں ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ اس حقیقت کو سمجھے۔ وہ ہر قسم کی منفی کارروائیوں کو مکمل طور پر چھوڑ دے۔ کیوں کہ امت مسلمہ کی منفی کارروائیاں محرومی (deprivation) کے اصول پر قائم تھیں ۔ اب امت مسلمہ کو اپنی منصوبہ بندی کو مکمل طور پر یافت (gain) کے اصول پر قائم کرنا ہے۔ اب امت مسلمہ کے لیے مایوسی کا دور ختم ہو گیا ہے۔ اب امت مسلمہ کو کامل امید کی بنیاد پر اپنے عمل کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔ یہ منصوبہ بندی تمام تر دعوت کے اصول پر قائم ہونی چاہیے، جس کا بنیادی نشانہ ہو قرآن کی عالمی اشاعت۔ مالیگاؤں (مہاراشٹر) میں الرسالہ اور مطبوعات الرسالہ حسب ذیل پتہ پر دستیاب ہیں : Mr Usman Goodword Books (Distributor)
71/1, Plot No. 11, Ansar Colony, Near Maharashtra Sizing, Malegaon, Dist. Nashik Maharashtra -423203 Mob. 08983759678 ☆☆☆ کولکاتامیں الرسالہ مشن سے وابستہ افراد کی ماہانہ میٹنگ ہر ماہ کے آخری اتوار کو ہوتی ہے۔ یہاں مشن کی کتابیں بھی دستیاب ہیں۔
2nd floor, 65 Colootola street, (Opposite SBI ATM), Kolkata 700073 Co ordinator: Mr. Abdullah: 09831345685
‹ Previous page Next page › Contents of January 2017 All issues