Al-Risala · September 2017 · page 46

ایکٹنگ ، ان فولڈنگ

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۷، صفحہ ۴۶

خبر نامہ اسلامی مرکز 253

کیرالا ساہتیہ اکیڈمی کےکتاب میلہ (ترشور) میں 23 فروری 2017 کو کیرالا کے معروف گر سوا می وشوا پدرانندا شکتی کو ترجمہ قرآن اور صدر اسلامی مرکز کے دعوتی لٹریچر دیئے گئے جن کو انھوں نے بخوشی قبول کیا۔ فروری کے مہینہ میں مسٹر ابو الحکم محمد دانیال (صدر سینٹر فار پیس اینڈ آبجیکٹیو اسٹڈیز، بہار و جھار کھنڈ) نے پونے کا سفر کیا۔ یہاں انھوں نے پونے ٹیم سے ملاقات کی اور دعوت کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔ اس ضمن میں 23 فروری 2017 کوسی پی ایس (پونے) ٹیم کے ممبر شیخ عبد الصمد اور شیخ ایاز اور حاجی ایوب، ابو الحکم محمد دانیال کے ساتھ ہوٹل بل وے گئے۔ شیخ عبد الصمد اور محمد دانیال نے ہوٹل کے مالک سکندر سے دعوہ ورک اور سی پی ایس مشن پر گفتگو کی اور ان کو اس بات پر راضی کیا کہ وہ ترجمہ قرآن اور سی پی ایس کے دعوہ لٹریچر کو ہوٹل کے ریسپشن ڈیسک پر وزبیٹرز کے لیے رکھیں ۔ ہوٹل کے مالک اس بات کے لیے راضی ہو گئے ، اور شیخ عبد الصمد صاحب نے دعوہ لٹریچر کو مہیا کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔

سی پی ایس (دہلی) کے کچھ ممبران نے ڈاکٹر فریدہ خانم (چیپر سن سی پی ایس انٹر نیشنل، دہلی) کی سربراہی میں 25 فروری 2017 کو ممبئی کا سفر کیا۔ اس دورہ کا مقصد انجمن اسلام ٹیکنیکل کالج کے ایک پروگرام میں حصہ لینا تھا۔ اس تقریب میں کالج کے تقریبا 75 ٹیچنگ اسٹاف اور اسٹوڈنٹ شریک ہوئے۔ سی پی ایس ممبران نے اس مجمع کو خطاب کیا۔ اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ آخر میں فیکلٹی کے تمام ممبران کو انگریزی ترجمہ قرآن اور دی ایج آف پیس (The Age of Peace) کے نسخے ہدیہ میں دیئے گئے۔ اس سفر میں جو لوگ دہلی سے گیے تھے، ان کے نام یہ ہیں، مس ماریہ خان، مس صوفیہ خان، مسٹر اجے دویدی۔ اس کے علاوہ پونے ٹیم سے جناب عبد الصمد صاحب بہار ٹیم سے حافظ اے بی دانیال صاحب بھی شریک ہوئے۔ سی پی ایس کی ممبئی ٹیم نے بطور میزبان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (AITA) کے زیر اہتمام جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کو لکاتا ساؤتھ کلب میں منعقد ہوئی تھی۔ اس تقریب میں مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی بہت سی ممتاز شخصیات شامل ہوئیں۔ اس موقع پر کولکاتا سی پی ایس ٹیم کی ممبر مرشیدہ علی نے تقریب میں حصہ لیا اور شرکاء کو قرآن، اسپرٹ آف اسلام اور ایج آف پیس دیا۔ مثلاً مہر کے مترا (Mihir K. Mitra) بنگال ٹینس ایسوسی ایشن کے اعزازی سکریٹری ہیں۔ وہ قرآن پا کر بہت زیادہ خوش ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ کافی عرصے سے انھیں قرآن کی تلاش تھی۔ انھوں نے سی پی ایس کے اس قدم کو بہت سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسٹر نیش کمار کمار(ارجن ایوارڈیافتہ سابق ٹینس کھلاڑی) سے صدر اسلامی مرکز اور ان کے مشن کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ قرآن دیکھ کر وہ بہت خوش

‹ Previous page Next page › Contents of September 2017 All issues

Printed page