جامع تعبیر تاریخ
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۷، صفحہ ۱۶
جامع تعبیر تاریخ
برٹش مورخ آرنلڈ ٹائن بی (Arnold J. Toynbee) نے بارہ جلدوں میں ایک کتاب تیار کی ہے ، جو دنیا کی انیس تہذیبوں (world civilizations 19) کا مطالعہ ہے۔ اس کی آخری جلد 1961ء میں چھپی ۔ تاہم یہ کتاب انسانی تاریخ کا جزئی مطالعہ ہے۔ ایک ایسی کتاب کی ضرورت باقی ہے ، جو انسانی تاریخ کی جامع تعبیر (comprehensive interpretation of history) پیش کرے۔
میں نے اس موضوع کا مطالعہ کیا ہے۔ میرے مطالعہ کے مطابق ، یہ موضوع ایک مشکل موضوع ہے۔ کیوں کہ ٹائن بی جیسے مورخین کو صرف یہ کرنا تھا کہ وہ تاریخ کے معلوم ریکارڈ کی بنیاد پر تاریخ کی ایک موضوعی تصویر پیش کرے ۔ لیکن تعبیر (interpretation) کا معاملہ اس سے مختلف ہے ۔ کیوں کہ یہ موضوع تجزیاتی مطالعہ (analytical study) کا موضوع ہے۔ اس میں سب سے زیادہ اہمیت اس بات کی ہوتی ہے کہ مصنف تاریخی معلومات کو سارٹ آؤٹ (sort out) کر کے اس کی بامعنی تعبیر پیش کرے ۔ میرے مطالعہ کے مطابق، معلوم تاریخ چھ ادوار (periods) میں تقسیم ہوتی ہے :
1۔ مادی دنیا (material world) ، بگ بینگ (big bang) سے لے کر اب تک۔ 2۔ شمسی نظام (solar system) ، جس کے اندر آخر کار انسانی دنیا بنی۔ 3۔ انسانی تاریخ (human history)
4۔ پیغمبرانہ مشن (prophetic mission)
5۔ تہذیبی تائید (civilizational support)
6۔ آخری اعلان (final call) ، یعنی انسان کے ایک دور حیات کا خاتمہ اور اس کے دوسرے دور حیات کا آغاز۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 2017 All issues