غصہ کیوں آتا ہے
الرسالہ، فروری ۲۰۱۷، صفحہ ۴۶
خبر نامہ اسلامی مرکز - 248
دعوتی سیاحت : سی پی ایس انٹرنیشنل کے چیرمین جناب ثانی ثنین خان نے اکتوبر 2016 میں فرانکفرٹ، جرمنی میں منعقد ہونے والے بک فیر میں شرکت کی اور مختلف لوگوں کے درمیان دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ اس کے بعد فن لینڈ، سویڈن، ناروے، انگلینڈ اور ترکی کا دورہ کیا۔ یہاں انھوں نے مختلف اسلامی آرگنائزیشن کے ذمہ داروں سے ملاقات کی، اور دعوتی کام کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اسکینڈے نیوین ممالک میں ایک بڑی ضرورت محسوس کی گئی کہ مقامی زبان میں پاکٹ سائز ترجمہ قرآن موجود نہیں ہے۔ ان تمام لوگوں نے موجودہ انگریزی ترجمہ قرآن کو دیکھ کر یہ کہا کہ آپ ہمیں اس سائز کا ترجمہ قرآن مقامی زبان میں چھاپ کر دیں، تو ہمارے لیے دعوت کا کام آسان ہوگا۔ اس کے علاوہ دوسرے دعوہ لٹریچر کو بھی بہت پسند کیا اور کہا کہ ہم لوگ ان کو دعوتی کام کے لیے ضرور استعمال کریں گے ۔ انگلینڈ میں دیگر لوگوں کے علاوہ مشہور نومسلم داعی عبد الرحیم گرین کی آرگنائزیشن کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ انھوں نے دعوتی کام میں تعاون کا یقین دلایا۔ نیز ترکی کا سفر بھی کافی امید افزا رہا۔ سیلف پروگرام : 26 اکتوبر تا 6 نومبر کو کولکاتا میں سی پی ایس کی ایک دعوہ میٹ ہوئی۔ اس میں کولکاتا ٹیم کے علاوہ تامل ناڈو سے حافظ سید اقبال احمد عمری، حیدر آباد سے حافظ فیاض الدین عمری، جمشید پور سے ایا ز احمد اور سلیم اختر وغیرہ شریک ہوئے۔ نیز آخری دونوں کے لیے سی پی ایس انٹرنیشنل، دہلی کی چیر پرسن ڈاکٹر فریدہ خانم بھی شریک ہوئیں۔ اس دعوہ میٹ کے تحت ایک اہم کام یہ ہوا کہ نارتھ ایسٹ میں دعوتی مواقع کا جائزہ لینے کے لیے ان لوگوں نے آسام کا دورہ کیا اور مختلف لوگوں سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال کے مختلف مدارس، اسلامی آرگنائزیشن اور نان مسلم تنظیم کے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ نیز کولکاتا یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار میں لوگوں کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔ اس سیمینار کا ذکر آگے آ رہا ہے۔
ایج آف دعوہ: کلکتہ یونیورسٹی (کولکاتا) نے 4 نومبر 2016 کو امن اور ہارمنی کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا تھا۔ اس میں سی پی ایس انٹرنیشنل، دہلی کی چیر پرسن ڈاکٹر فریدہ خانم نے اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے Intercultural Prospects for Global Harmony and Peace کے موضوع پر ایک تقریر کی۔
اس کے علاوہ بشپ کالج، کولکاتا میں خدا کا منصوبہ تخلیق (The Creation Plan of God) کے عنوان سے ایک لکچر دیا۔ یہ دورہ بطور خاص کولکاتا ٹیم کی دعوت پر ہوا تھا۔ اس لیے اس دورے میں انھوں نے مقامی سی پی ایس ٹیم سے دعوتی مواقع اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انھوں نے بنگلہ زبان میں صدر اسلامی مرکز کے ترجمہ شدہ لیف لیٹس کا اجراء بھی کیا۔
مدعو آپ کے دروازے پر : 31 اکتوبر 2016 کو پتنجلی یوگاپیٹھ (بابا رام دیو، یونیورسٹی) کے ایک نمائندہ وفد
‹ Previous page Next page › Contents of February 2017 All issues