غصہ کیوں آتا ہے
الرسالہ، فروری ۲۰۱۷، صفحہ ۴۷
نے پیس ہال (سہارن پور) کا دورہ کیا۔ انھوں نے اسپیشول سیشن میں شرکت کی، اور وفد کی ممبر کماری ارچنا موریا نے سامعین سے خطاب کیا۔ آخر میں تمام مہمان اور شرکاء کے درمیان ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ سماجی مہم، دعوت کا باب : 5 نومبر 2016 کو سی پی ایس دہلی کی ایک ٹیم نے تعلق آباد بایو ڈائیورسٹی پارک میں منعقدہ شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ یہ مہم ٹائمس آف انڈیا گروپ کی جانب سے آرگنائز کی گئی تھی۔ آرگنائز ر نے سی پی ایس ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اور آئندہ بھی شرکت کی امید ظاہر کی۔ سی پی ایس ٹیم کی جانب سے جن لوگوں نے اس مہم میں حصہ لیا، وہ یہ ہیں : ڈاکٹر اقبال پر دھان، مسٹر دانیال، جناب وسیم، اور نور محمد صاحبان، وغیرہ۔ مشن اسپرٹ: : ناگپور و کامٹی الرسالہ ٹیم کی ماہانہ میٹنگ بروز اتوار، مورخہ 6 نومبر 2016، محمد عرفان رشیدی صاحب کے مکان پر ہوئی ۔ میٹنگ میں شریک ممبران کو مطلع کیا گیا کہ بھوپال CPS ٹیم کے ایک رکن یونس لٹیانی صاحب 13 نومبر کو ایک نکاح کی تقریب میں شرکت کے لئے کامٹی آرہے ہیں۔ اس موقع پر وہ شرکاء نکاح کے درمیان قرآن مجید اور دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کریں گے ۔ طے پایا کہ انشاء اللہ ناگپور و کامٹی ٹیم کے ممبران اس دعوتی کام میں موصوف کا بھر پور تعاون کریں گے ۔ مزید طے پایا کہ امراوتی کا دعوتی سفر کیا جائے اور اس سلسلے میں ممبئی ٹیم سے رابطہ قائم کر کے پروگرام طے کیا جائے۔
مدعوانتظار میں : 8 نومبر 2016 کو سی پی ایس کے ممبران نے ودیا جیوتی کالج آف تھیولوجی، دہلی کے طلباء کو خطاب کیا۔ انھوں نے قرآن کی تعلیمات، اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اسلام کے ساتھ دوسرے عالمی مذاہب پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ آخر میں تمام لوگوں کے درمیان قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیے گئے ۔ سی پی ایس دہلی کے جن ممبران نے اس پروگرام میں بطور اسپیکر شرکت کی وہ یہ ہیں: مسٹر رجت ملہوترا، مس ماریہ خان، مس نغمہ صدیقی، مس صوفیہ خان اور مولانا فرہاد احمد۔ جدید کتاب: صدر اسلامی مرکز نے 8 نومبر 2016 کو اپنی نئی کتاب لیڈنگ اے اسپیشول لائف (انگلش) کا اجراءء کیا۔ یہ کتاب صدر اسلامی مرکز کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو انگریزی اخبارٹائمس آف انڈیا میں شائع ہوئے ہیں۔ یہ کتاب گڈورڈ بکس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
17 نومبر 2016 کو صدر اسلامی مرکز نے اپنی انگریزی کتاب واٹ از اسلام کے مراٹھی ایڈیشن کا اجرا کیا۔ اس کا مراٹھی ایڈیشن سی پی ایس کی پونے (مہاراشٹرا) ٹیم نے تیار کیا ہے۔ اس کا ترجمہ عبد الحمید صاحب نے کیا ہے۔ اس کتاب کو حاصل کرنے کے لیے الرسالہ کسٹمر سروس سے رابطہ قائم کریں۔
خدائی پیغام گھر گھر : جزیرہ فجی سے موصول اطلاع کے مطابق فجی کے ایک علاقہ میں صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ لوگوں نے بڑے شوق سے اس کو حاصل کیا۔ بلکہ مزید ترجمہ قرآن اور
‹ Previous page Next page › Contents of February 2017 All issues