Al-Risala · May 2018 · page 47

دشمن میں دوست

الرسالہ، مئی ۲۰۱۸، صفحہ ۴۷

پروف ریڈنگ کی ہے۔ مقامی لوگوں سے انٹریکشن رہا، جس میں دعوتی ذمہ داری کی باتیں ہوئیں۔ 25 نومبر 2017 کو رائچور، کرناٹک کے مسٹر ظفر علی، پروفیسر خواجہ ظہیر الدین (9886399147) اور امجد احمد، وغیرہ نے اپنے یہاں مشن کو چلانے کے لیے سینٹر فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے۔ اس کے افتتاحی پروگرام میں ممبئی ٹیم شریک ہوئی۔

26 نومبر 2017 کو سی پی ایس انٹرنیشنل دہلی کے مسٹر فراز خان، مسٹر وکرانت ڈاگر، مسٹر اجئے دیویدی، مسٹر صہیب خان، وغیرہ نے انڈیا ہیبیٹاٹ سینٹر، دہلی میں منعقدہ ٹائم لٹریچر فیسٹیول میں آنے والے لوگوں کو انگریزی ترجمہ قرآن دیا۔ تمام لوگوں نے اسے شکریہ اور خوشی کے ساتھ قبول کیا۔

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما یکم دسمبر 2017 کو نئی دہلی میں تھے۔ اس وقت انھوں نے ٹاؤن ہال کے نام سے 300 نوجوانوں کی منتخب ٹیم کو خطاب کیا تھا۔ یہ تمام لوگ اوباما فاؤنڈیشن کی جانب سے منتخب کیے گئے تھے۔ ان منتخب شدہ افراد میں دہلی سی پی ایس کے ممبر مسٹر اسد پرویز بھی تھے۔ مسٹر اسد پرویز نے اس موقع پر اداکارہ زائرہ وسیم کو ترجمہ قرآن بطور ہدیہ دیا۔ اس پروگرام میں شریک معروف ٹی وی اینکر مزندھی رازدان نے بتایا کہ انھوں نے صدر اسلامی مرکز کا نام سنا ہے، اور وہ ان کی کتابیں پڑھنا پسند کریں گی۔ لہذا انھیں کتابوں کا ایک سیٹ کوریئر کر دیا گیا ہے۔

5 دسمبر 2017 کو ایک انڈونیشین وفد نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ یہ وفد عیسائی اور مسلمان ریسرچ اسکالروں کا تھا۔ ان لوگوں نے صدر اسلامی مرکز سے اس بات پر انٹریکشن کیا کہ کس طرح انڈیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں لوکل سطح پر مذہبی وزڈم کو بڑھاوا ملے ( Religious Local wisdom for strengthening social harmony in Indonesia, India and Thailand )۔ پروگرام کے بعد تمام لوگوں کو انگلش ترجمہ قرآن اور صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک ایک سیٹ دیا گیا۔

16 دسمبر 2017 کو آسٹریلیا سے مسٹر ڈیو (Dave) صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔ ان کے ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ مسٹر ڈیو مذہبی رواداری کو بڑھاوا دینے کا کام کرتے ہیں۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز کو اپنی کچھ کتابیں دیں۔ ان کو انگریزی ترجمہ قرآن اور امن پر مبنی کچھ کتابیں دی گئیں، جسے انھوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

11 جنوری 2018 کو فادر فرانس (انڈیا) کی رہنمائی میں جرمن عیسائیوں کے ایک گروپ نے سی پی ایس انٹرنیشنل، دہلی کے ساتھ آئی آئی سی دہلی میں انٹرایکٹیو سیشن کیا۔ پروگرام کے بعد مہمانوں کو قرآن کا جرمن ترجمہ اور جرمن واٹ از اسلام و دیگر انگریزی کتابوں کا ایک ایک سیٹ دیا گیا۔ سی پی ایس انٹرنیشنل کے ٹرسٹی ڈاکٹر ثانی اثنین نے بھی فادر فرانس کو اپنی جرمن کتابوں کا ایک سیٹ دیا۔

13 جنوری 2018 کو امریکا کے 10 طالب علم پروفیسر عرفان عمر صاحب کی رہنمائی میں صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئے۔ صدر اسلامی مرکز نے ان کو خطاب کیا، اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 2018 All issues

Printed page