Al-Risala · August 2018 · page 28

يعجب الزراع

الرسالہ، اگست ۲۰۱۸، صفحہ ۲۸

فکری انقلاب کے بعد تاریخ بشری میں ایک نیا پراسس جاری ہوا۔ بعد کی عالمی تبدیلیاں اسی انقلابی عمل کا نتیجہ تھیں۔ فرانسیسی مؤرخ ہنری پرین (وفات 1935) نے اس انقلابی واقعے کا اعتراف ان الفاظ میں کیا ہے:۔ اسلام نے زمین کے نقشے کو بدل دیا، تاریخ کے روایتی دور کا کامل خاتمہ ہو گیا:

يعجب الزراع

"یعجب الزراع" کے لفظ میں ایک تاریخی پس منظر کی طرف اشارہ ہے۔ رسول اور اصحابِ رسول کے پہلے کی جودعوتی تاریخ ہے، اُس میں بار بار ایسا ہوا کہ خدا کے داعیوں نے دعوت کا بیج ڈالا، لیکن وہ بڑھ کر ایک شاداب درخت نہ بن سکا ۔ یہ واقعہ پہلی بار اصحاب رسول کے ذریعے پیش آیا۔ دعوت کے عمل میں یہ ارتقا سارے زمین و آسمان کے لیے بے پناہ مسرت کا باعث تھا، جودعوت توحید کو ایک شاداب باغ کی صورت میں دیکھنے کے لیے ہزاروں سال سے اس کا انتظار کر رہے تھے۔ ليغيظ بهم الكفار "لیغیظ بهم الكفار" کا مطلب یہ ہے کہ وہ اہلِ باطل جو حق کا فروغ دیکھنا نہیں چاہتے تھے، اُن کے لیے حق کے فروغ کا یہ عظیم واقعہ بے پناہ مایوسی کا سبب بن گیا۔ ان کی ہزاروں سال کی خوشیاں خاک میں مل کر رہ گئیں ۔ ان کا یہ حوصلہ آخری طور پر ختم ہو گیا کہ وہ حق کو ہمیشہ مغلوب رکھیں گے اور اس کو کبھی ابھرنے کا موقع نہ دیں گے ۔ اس مایوسی میں دونوں گروہ یکساں طور پر شریک تھے، باطل پرست انسان بھی، اور ابلیس کا دشمن حق قافلہ بھی، حق کی یہ کامیابی دونوں ہی کے لیے ان کے منصوبوں کے خاتمہ کے ہم معنی بن گئی۔

ایمان اور عمل صالح

مذکورہ آیت میں آخری بات یہ کہی گئی ہے کہ ان میں سے جولوگ ایمان لائے اور انھوں

‹ Previous page Next page › Contents of August 2018 All issues

Printed page