Al-Risala · September 2018 · page 48

سیکولرزم کیا ہے

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۸، صفحہ ۴۸

وطن نوادہ، بہار جانا ہوا۔ وہاں انھوں نے اپنی بھتیجی مس شبینہ پروین کے ساتھ ناردی گنج کے انگلش اسکول کے اساتذہ کو انگلش بک لٹس کا ایک ایک سیٹ بطور تحفہ دیا گیا، جسے ان تمام لوگوں نے خوشی الور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ اسی کے ساتھ انھوں نے اپنے گاؤں کے لوگوں کو بھی کتابیں دیں، و مشنری اسکول سینٹ جوزیف (ناردی گنج) کے پرنسپل کو انگلش قرآن اور بلیٹی آف لائف بطور گفٹ دیا، جسے انھوں نے شکریہ اور مسرت کے ساتھ قبول کیا۔

مسٹر رفیق احمد تاشے والا (9844139611)، رانی بنور، ،کرناٹکا سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ایک متحرک سی پی ایس ممبر ہیں۔ پیشے سے اسکول ٹیچر ہیں، وہ خود بھی ماہنامہ الرسالہ پڑھتے ہیں، اور بڑی تعداد میں دوسروں کو پڑھنے کے لیے دیتے ہیں۔ مثلاً انھوں نے مارچ 2018 میں ماہنامہ الرسالہ کی 100 کاپیاں اردو داں طبقے میں تقسیم کی ہیں۔ اسی طرح غیر مسلموں کے درمیان بڑی تعداد میں کڑا تر جمہ قرآن تقسیم کیا ہے۔ مسٹر رفیق بطور خاص ٹیچروں کے درمیان کام کرتے ہیں۔

محمد یونس لٹیانی صاحب (09131251641) کا تعلق بھوپال، مدھیہ پردیش سے ہے۔ وہ الرسالہ مشن کے پرانے ممبر ہیں، اور بہت عرصے سے دعوہ ورک کر رہے ہیں۔ ان کے دعوہ ورک کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اگروہ شادی کی کسی محفل میں شرکت کرتے ہیں، تو وہ وہاں اپنی جیب خاص سے کثیر تعداد میں مختلف زبانوں میں قرآن اور دعوہ لٹریچر تقسیم کرتے ہیں۔ مثلاً مؤرخہ 17 مارچ 2018 کودہلی میں اور مؤرخہ 26 مارچ 2018 کو بیتیابہار میں شادی کی دو تقاریب میں انہوں نے قرآن اور دیگر دعوہ لٹریچر مدعوین کے درمیان تقسیم کیے۔ موصوف کا یہ طریقہ کار ہمارے لیے بہت inspiring ہے۔

رشین کلچرل سینٹر (رشین کونسلیٹ، چنئی) نے اور پیٹ، چنئی میں 17 اپریل 2018 کو ایک تقریب منعقد کی تھی۔ اس موقع پر سی پی ایس (چنئی) کے کلوندیم صاحب نے اس پروگرام میں شرکت کی، اور دیگر لوگوں کے علاوہ نائب کونسل (کلچرل) مسٹر میخائل گورباتوف (Mikhail Y. Gorbatov) کو ترجمہ قرآن بطور تحفہ دیا۔ سی پی ایس سہارن پور کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ان جگہوں پر بھی دعوتی کام کرتی ہے، جہاں عام داعی نہیں جاسکتا۔ مثلاً 17 اپریل 2018 کوزی میڈیا کے ڈائریکٹر مسٹر پر دیپ دیانا، اور مسٹر راکیش سریواستوڈا کٹر محمد اسلم خاں کو زی میڈیا کے شو میں شرکت کے لیے دعوت دینے آئے تھے۔ ان کو سی پی ایس کا لٹریچر بطور تحفہ دیا گیا، جسے ان لوگوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ 15 اپریل 2018 کو سہارن پور کے ایس ایس پی شری پہلو کمار کو ڈا کٹر محمد اسلم خاں اور ڈا کٹر سفینہ تبسم نے ترجمہ قرآن اور قرآن کی ایک آیت کے ترجمے کا ایک خوبصورت فریم بطور تحفہ دیا۔ ایس ایس پی صاحب کے ساتھ آئے ہوئے عملے کے 20 افراد کو بھی قرآن اور دیگر لٹریچر دیے گئے۔ یہ

‹ Previous page Next page › Contents of September 2018 All issues

Printed page