ذہنی سکون
الرسالہ، فروری ۲۰۱۸، صفحہ ۴۵
ذہنی سکون
زندگی میں سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ انسان کے لئے سپریم چیز کیا ہے۔ میں اپنے تجربے کے مطابق کہہ سکتا ہوں کہ کسی انسان کے لئے سپریم چیز پیس آف مائنڈ ہے۔ کسی انسان کے لئے سپریم چیز نہ منی (money) ہے، نہ فیم (fame) ہے، نہ پاور (power) ہے، اور نہ شہرت (popularity)۔ کسی انسان کے لئے سپریم یافت وہی چیز ہو سکتی ہے جو اس کو فل فل مینٹ (fulfillment) دے۔ اور تجربہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پیس آف مائنڈ کے سوا کوئی اور چیز انسان کو فل فل مینٹ نہیں دیتی۔
پیس آف مائنڈ (peace of mind) کی یہ اہمیت کیوں ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ پیس آف مائنڈ انسان کی نیچر کے مطابق ہے۔ انسان اپنی فطرت (nature) کے مطابق یہ چاہتا ہے کہ وہ آخری حد تک اپنے آپ کو مطمئن بنا سکے۔ مگر کسی انسان کو اطمینان صرف داخلی اچیومنٹ (achievement) پر ہو سکتا ہے، خارجی اچیومنٹ پر نہیں۔ اسی داخلی یافت کا دوسرا نام انٹلیکچول ڈیویلپمنٹ یا سپرچول ڈیویلپمنٹ ہے۔
امریکی دولت مند بل گیٹس (Bill Gates) نے ڈالر کے بارے میں اپنے تجربے کو ان الفاظ میں بیان کیا:
Once you get beyond a million dollars, it’s the same hamburger!
بل گیٹس نے جو بات ڈالر کے بارے میں کہی ہے، وہی بات ہر خارجی اچیومنٹ کے لئے درست ہے۔ یہ خارجی اچیومنٹ خواہ دولت ہو، یا بزنس ہو، یا شہرت (fame) ہو، یا پولیٹیکل پاور ہو، یا اور کوئی مادی چیز ہو۔ ایسی حالت میں انسان کو چاہئے کہ وہ پیس آف مائنڈ کا فارمولا دریافت کرے۔ اور یہ مقصد صرف انٹلکچول ڈیولپمنٹ کے ذریعہ حاصل ہو سکتا ہے— یعنی مطالعہ اور تفکر (contemplation) کے ذریعہ۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 2018 All issues