Al-Risala · February 2018 · page 47

ذہنی سکون

الرسالہ، فروری ۲۰۱۸، صفحہ ۴۷

کتاب ہے۔ اس پورے واقعے سے مجھے یہ سبق ملا کہ ہمارا رب اپنے پیغام کو ہر خاص و عام تک پہنچا کر رہے گا، اور ہر داعی کے ساتھ اس کو خصوصی مدد شامل حال ہے۔ (ساجد احمد خان CPS ناگپور، [Mob. 8237006029]) قرآن کا ایک تجربہ : 15 نومبر 2017 کو میں سورت سے ممبئی کے لئے روانہ ہوا۔ ٹرین میں میرے پاس دو غیر مسلم بھائی بیٹھے ہوئے تھے۔ دونوں کی عمریں 25 سے 30 کے درمیان رہی ہوگی۔ دونوں پڑھے لکھے تھے۔ میں جب بھی سفر پر جاتا ہوں انگلش قرآن کی کاپی ساتھ رکھتا ہوں، لیکن بہت کم ہی دینے کی ہمت کر پاتا ہوں۔ اس دن بھی میں نے چاہا کہ میں انھیں قرآن دوں۔ لیکن ہمت نہ کر پایا کہ اچانک ٹرین میں ایک حادثہ پیش آیا، اور ٹرین رک گئی ۔ لوگ اتر کر مرنے والے کی فوٹو لینے لگے۔ لیکن ان میں کا ایک شخص وہیں بیٹھا رہا، اور افسوس کرنے لگا۔ جب اس کا ساتھی آکر اسے فوٹو دکھانے لگا تو اس نے منع کر دیا کہ میرے اندر اس کو دیکھنے کی ہمت نہیں ہے۔ میں نے سمجھ لیا کہ یہ بھی میری طرح رقیق القلب ہے۔ تھوڑی دیر کے بعد میں نے اپنی بیگ سے قرآن نکالا، اور پڑھنا شروع کیا۔ کچھ دیر پڑھنے کے بعد میں نے اسے ہاتھ ہی میں رہنے دیا، اور اللہ سے دعا کرنے لگا کہ اے اللہ، مجھ میں تو ہمت نہیں ہے تو کچھ ایسا کر کہ وہ خود مجھ سے قرآن مانگے، اور ایسا ہی ہوا۔ اس نے مجھ سے قرآن لیا، اور بہت دیر تک قرآن پڑھتا رہا۔ اس کے بعد اس نے مجھ سے کہا کہ یہ تو بہت ہی آسانی سے سمجھ میں آرہا ہے، اور پھر وہ قرآن کی فوٹو لینے لگا کہ میں اسے آرڈر سے منگوالوں گا۔ میں نے اسے کہا کہ آپ اسے رکھ لیں، میرے پاس دوسری کاپی موجود ہے۔ اس نے وہ کاپی شکریہ کے ساتھ رکھ لی، اور مجھ سے پوچھا کہ اسے پڑھنے سے پہلے مجھے کیا کرنا پڑے گا، یعنی کس طرح ریسپیکٹ دینی ہوگی۔ جب اس نے یہ کہا تو میرے پاس ایک ہی جواب تھا: یہ آپ کے ایشور کی کتاب ہے، یہی سمجھ کر پڑھیں۔ اس طرح سے ہم دونوں جدا ہو کر اپنی اپنی منزل پر چلے گئے۔ دوسرے دن جب میں نے اپنا موبائل دیکھا تو اللہ کا شکر ادا کیا۔ اس نے ذیل کا میسج بھیجا تھا:

Good morning, heartily thanks for the Quran...Prashant Somani مولانا، اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ رحمت والے دین سے متعارف آپ نے کرایا اللہ کے بندوں سے محبت کرنا یہ ہمارے دین کی تعلیم ہے لیکن اس تعلیم کا حقیقی مفہوم ہم نے آپ سے سیکھا۔ اللہ اس دعوت کی ذمہ داری کی ادا کرنے کی ہمیں توفیق دے۔ آمین (محمد انس ندوی، سورت، گجرات [9898217134 .Mob])

درس قرآن : صدر اسلامی مرکز ہر اتوار کو درس قرآن دیا کرتے ہیں۔ ان تقاریر کو سی پی ایس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ (www.cpsglobal.org) سے ڈاؤن لوڈ کر کے سنا جا سکتا ہے۔ اس درس قرآن کو سننے کے بعد کچھ لوگوں نے اپنے تاثرات بیان کیے ہیں، وہ ذیل میں دیے جا رہے ہیں :

• آپ کے آج (5 نومبر 2017) کے درس قرآن (سورہ البقرہ آیات 3-1) سے یہ واضح ہوا کہ اجتماعی معاملات میں پریکٹیکل وزڈم کو مدنظر رکھا جائے ، نہ کہ آئیڈیل کو۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آدمی رجل

‹ Previous page Next page › Contents of February 2018 All issues

Printed page