Al-Risala · June 2019 · page 14

جہاد کبیر

الرسالہ، جون ۲۰۱۹، صفحہ ۱۴

اسلامی کتابوں کے ترجمے اسپینی زبان میں شائع کیے جارہے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ جو لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں ان کو اسلام کا کون سا پہلو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرا اندازہ ہے اسلام کی سادگی (simplicity) لوگوں کو خصوصیت کے ساتھ اسلام کی طرف مائل کر رہی ہے۔ اسلام کا بنیادی عقیدہ توحید ہے۔ یعنی ایک خدا کا تصور۔ اس کے مقابلہ میں موجودہ مسیحی عقیدہ تثلیث پر قائم ہے۔ مسیحی عقیدہ کے مطابق ، تثلیث (trinity) کا مطلب یہ فہمیں کہ خدا تین ہے۔ بلکہ اس کا مطلب تین میں ایک اور ایک میں تین (three in one, one in three) ہے۔ یہ غیر ریاضیاتی عقیدہ اتنا پیچیدہ اور اس قدر ناقابل فہم ہے کہ مسیحی علماء بھی اس کی تشریح کرنے سے عاجز ہیں۔

میری بیٹی ڈاکٹر فریدہ خانم نے بتایا کہ جب وہ دہلی یونیورسٹی میں انگلش لٹریچر سے ایم اے کر رہی تھی تو ایک بارکسی کتاب میں تثلیث کا ذکر آیا۔ انہوں نے اپنے مسیحی استاد (پروفیسر جارج) سے پوچھا کہ تثلیث کے عقیدہ کا مطلب کیا ہے۔ عیسائی پروفیسر نے کچھ دیر سوچا، اس کے بعد کہا کہ اگر تم پوچھو تو میں نہیں جانتا اور اگر تم نہ پوچھو تو میں جانتا ہوں:

If you ask me I do not know, if you do not ask me I know. رائے من پانیکر نے دوسرے موقع پر بتایا کہ اسپین میں اسلام کے مطالعہ کا نیا رجحان پیدا ہوا ہے۔ چنانچہ اسپینی زبان میں اسلامی کتابوں کے ترجمے کیے جارہے ہیں، اور لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ اسلام سے ان کی دلچسپی کا سبب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاص وجہ اسلام کی تعلیمات کی سادگی ہے۔ اس کی وجہ سے ہر آدمی فوراً اسلام کو سمجھ لیتا ہے۔ جب کہ دوسرے مذہبوں کی تعلیمات بہت پیچیدہ ہیں۔ دوسری بات انہوں نے یہ بتائی کہ دوسرے مذاہب کے برعکس، اسلام نے خدا کو ایک گوشہ میں نہیں ڈالا جیسا کہ دوسرے مذاہب میں کیا گیا ہے۔ Islam has not reduced God to a corner. میں نے ان سے پوچھا کہ اسلام کے بارے میں لوگوں میں کس قسم کی غلط نہی پائی جاتی ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 2019 All issues

Printed page