Al-Risala · June 2019 · page 22

خدا کا مستند پیغام

الرسالہ، جون ۲۰۱۹، صفحہ ۲۲

آئے۔ مگر ان کی شخصیت اور ان کا پیغام تاریخ کے اندھیروں میں گم ہے۔ یہاں صرف ایک ہی قابلِ یقین پیغمبر ہے اور وہ محمد بن عبداللہ بن عبد المطلب ہیں۔ ایک متلاشیِ روح کے لیے یہ بلاشبہ ایک عظیم نعمت ہے۔ ڈاکٹر نشی کانت چٹو پادھیائے نے لمبی تلاش کے بعد جب پیغمبر اسلام کو پایا تو وہ چیخ اٹھے:

What a relief to find after all a truly historical Prophet to believe in. سماجی میل جول میں نے بار بار ایسی کانفرنسوں میں شرکت کی ہے جہاں ساری کارروائی انگریزی میں ہوئی ہے۔ ایسے مواقع پر زیادہ تر میں اپنی تقریر لکھے ہوئے پیپر کی صورت میں کرتا تھا اور جزئی طور پر انگریزی میں کلام کرتا تھا۔ شانتی گری آشرم (کیرالا) میں لوگ یا تو ملیالم جانتے تھے یا انگریزی۔ اس لیے یہاں پوری مدت میں انگریزی ہی میں بولنا اور گفتگو کرنا پڑا۔ اس موقع پر پہلی بار مجھے اپنی اس استعداد کا تجربہ ہوا کہ میں خدا کے فضل سے انگریزی میں بے تکلف بول سکتا ہوں، اور بے تکلف تقریر کر سکتا ہوں۔ اس ذاتی تجربہ نے میرے دعوتی جذبہ میں ایک نیا حوصلہ پیدا کر دیا۔ یہاں کانفرنس کی وجہ سے تعلیم یافتہ ہندو بڑی تعداد میںاکٹھا تھے۔ ان سے بڑے پیمانہ پر انٹرایکشن ہوا۔ اندازہ ہوا کہ لوگ عجیب عجیب قسم کی غلط فہمیوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ موسیٰ کی ابتدائی عمر فرعون کے محل میں گزری۔ اس لیے موسیٰ کے بارے میں یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اعلیٰ نسل میں پیدا ہوئے۔ مسیح نے مچھیروں کے درمیان کام کیا اس لیے انہوں نے سمجھ لیا کہ وہ نچلے طبقہ میں پیدا ہوئے۔ اسی طرح پیغمبر اسلام کو اپنے وطن مکہ سے ہجرت کرنا پڑا، اس لیے انہوں نے سمجھ لیا کہ پیغمبر اسلام نے مظلوم اور ناکام حالت میں وفات پائی۔ ضرورت ہے کہ اسلام کے بارے میں ہر قسم کی معلوماتی کتابیں بڑے پیمانہ پر تیار کر کے پھیلائی جائیں۔ اسی کے ساتھ بڑے پیمانہ پر مسلم اور غیر مسلم کا انٹرایکشن ہو۔ ڈائیلاگ کیے جائیں۔ تعلیمی اداروں میں دونوں گروہ کے لوگ بڑی

‹ Previous page Next page › Contents of June 2019 All issues

Printed page