Al-Risala · January 2019 · page 48

ایک سوال

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۹، صفحہ ۴۸

ارادہ ہے کہ اس کو نئے سائنسی انکشافات کے اعتبار سے اپ ڈیٹ (update) کی جائے، تاکہ وہ موجودہ دور کے اعتبار سے اپ ٹو ڈیٹ (up to date) ہو سکے؟

جواب: جہاں تک کتاب کو اپ ڈیٹ کرنے کی بات ہے، تو میں اس کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ کیوں کہ اس میں جو مباحث موجود ہیں، وہ ابھی تک ریلیونٹ ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ ایک ہسٹاریکل بک بن چکی ہے۔ اس میں کسی اپ ڈیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت میں سارا فوکس دعوت پر دیتا ہوں، اور دعوتی فوکس کے اعتبار سے اس معاملہ میں میری ایک نئی کتاب آئی ہے، اظہار دین۔ یہ کتاب فی الوقت اردو زبان میں موجود ہے۔

سوال: آپ مسلم نوجوانوں کو کن کتابوں کے پڑھنے کا مشورہ دیں گے، تاکہ وہ فکری اعتبار سے مضبوط ہو سکیں؟

جواب: میں انھیں دو کتابیں پڑھنے کا مشورہ دوں گا۔ ایک ہے، الله يتجلى فى عصر العلم (اردو ترجمہ: خدا موجود ہے)۔ یہ جان کلوور مونسا کی کتاب The Evidence of God in an Expanding Universe کا عربی ترجمہ ہے۔ اس سے انھیں معلوم ہوگا کہ سائنس اسلام کے خلاف نہیں ہے، اور دوسری کتاب جس کو میں پڑھنے کا مشورہ دوں گا، وہ یہ ہے: The Great Intellectual Revolution, by John Frederick West اس کتاب سے انھیں معلوم ہوگا کہ دور جدید کی فکر کیا ہے۔

سوال: ہم کیوں نوجوان مسلم عورتوں میں دینی انحراف دیکھتے ہیں، اس کا سبب کیا ہے؟ جواب: اس کی وجہ صرف ایک ہے، اسپرٹ (تقویٰ، محبت الہی اور اخلاق) کے بجائے ظواہر دین پر غلو کی حد تک زور دینا۔ مثلاً پردہ پر غیر ضروری زور دینا۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جو کام پردہ کے باہر جائز نہیں ہے، اس کو انھوں نے پردے کی آڑ میں جائز کر لیا ہے: What is not allowed outside the purdah, they are allowing inside the purdah. اس زمانے میں برقعہ والی عورتیں زیادہ فیشن کرتی ہیں۔ یہ برقعہ پر ظواهر دین پر غلو سے پیدا

‹ Previous page Next page › Contents of January 2019 All issues

Printed page