Al-Risala · November 2019 · page 46

(Winston S. Churchill, The Second World War,

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۹، صفحہ ۴۶

”صرف ایک سال“ (Only One Year) میں لکھتی ہے کہ میں ماسکو میں غیر مطمئن تھی، اور اپنے قلب کی تسکین کے لیے کوئی چیز ڈھونڈ رہی تھی۔ وہ چیز مجھے بائبل کے ان جملوں میں مل گئی ۔ اے خداوند! تو میری روشنی اور نجات دہندہ ہے۔ مجھے تو کسی سے بھی نہیں ڈرنا چاہئے۔ خداوند میری زندگی کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔ پس میں کسی بھی شخص سے خوف نہیں کھاؤں گا۔ ہو سکتا ہے کہ شریر لوگ مجھ پر چڑھائی کریں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ مجھ پر حملہ کریں گے، اور مجھے نیست و نابود کر دیں گے لیکن وہ ٹھوکر کھائیں گے اور گریں گے۔ اگر چاہے پورا لشکر بھی مجھ کو گھیر لے، میں نہیں ڈروں گا، اگر جنگ میں بھی لوگ مجھ پر حملہ کریں میں نہیں ڈروں گا:

The Lord is my light and my salvation, whom shall I fear? The Lord is the stronghold of my life — of whom shall I be afraid? When the wicked advance against me, to devour me, it is my enemies and my foes, who will stumble and fall. Though an army besiege me, my heart will not fear; though war break out against me, even then I will be confident. (Psalm, 27:1-3)

• اس سلسلہ میں ایک اور دلچسپ واقعہ ہے جو 1973 میں ہندوستان میں پیش آیا۔ ایک روسی جہاز (Ilyushin Jet) ہندوستان میں مغربی بنگال کی فضا میں پرواز کر رہا تھا کہ اس کا انجن خراب ہو گیا۔ ہوا باز کی ساری کوششیں نا کام ہوگئیں، اور جہاز زمین پر گر پڑا۔ ہوا باز سمیت سارے مسافر جل کر ختم ہوگئے۔

چونکہ یہ حادثہ ہندوستان کی سرزمین پر ہوا تھا، اس لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق ہندوستان کو اس کی تفتیش کرنی تھی۔ ہوائی جہازوں کا قاعدہ ہے کہ اس میں آواز ریکارڈ کرنے والی ایک خود کار مشین رکھی جاتی ہے، جس کو عام طور پر بلیکس باکس (Black Box) کہتے ہیں۔ یہ بلیک باکس ہوا باز اور کنٹرول ٹاور کے درمیان گفتگو کو ریکارڈ کرتا رہتا ہے۔ اس کو ہوائی جہاز کی دُم میں رکھا جاتا ہے تا کہ ہوائی جہاز کے جلنے کے بعد بھی وہ بچ سکے۔

ہندوستانی افسروں نے ہوائی جہاز کے ملبہ سے اس بلیک باکس کو حاصل کیا۔ جب اس بکس کا

‹ Previous page Next page › Contents of November 2019 All issues

Printed page