خبر نامه اسلامی مرکز - 266
الرسالہ، فروری ۲۰۱۹، صفحہ ۴۸
خبر نامه اسلامی مرکز - 266
• 30 جولائی 2018 کو امریکن سنٹر (کولکاتا) نے آورانُس اور جرنی، اے کنورسیشن ود وومن چینج میکرز کے عنوان سے ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا۔ شرکاء میں عالمی شہرت یافتہ شخصیات کافی تعداد میں موجود تھیں۔ مس شبینہ علی (سی پی ایس ٹیم ممبر، کولکاتا) نے اس میں شرکت کی۔ انھوں نے شرکاء سے ملاقات کرکے ان تمام لوگوں کے درمیان قرآن (ترجمہ)، اسپرٹ آف اسلام، ایچ آف پیس، لیڈنگ اسپرچول لائف وغیرہ دیے۔ تمام لوگوں نے خوشی کے ساتھ ان کو قبول کیا۔
• سی پی ایس (جمشید پور) نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس کے تحت ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر مساجد اور لائبریریوں میں لوگوں کو پڑھنے کی غرض سے رکھا جاتا ہے۔ اس پر سی پی ایس جمشید پور کا اسٹمپ لگا ہواہوتا ہے۔ اس کے بعد یہ واقعہ ہوا کہ سی پی ایس (جمشید پور) کو ایک فون آیا۔ کال کرنے والے نے بتایا کہ تلکو (جمشید پور) کی ایک مسجد میں اس نے قرآن کا ہندی ترجمہ دیکھا ہے جس پر یہ فون نمبر تھا، اور اس پر فری ڈسٹریبیوشن کا اسٹمپ لگا ہوا ہے، تو کیا میں اسے حاصل کر سکتا ہوں۔ انھوں نے مزید یہ بتایا کہ میں ملٹری میں سروس کرتا ہوں۔ یہ تھے مسٹر شیخ صادق جو انڈین ملٹری کے میکینیکل ڈیپارٹمنٹ میں ٹیکنیشین ہیں۔ 3 اگست 2018 کو مسٹر شیخ صادق اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ قرآن کے لیے آئے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ مولانا کو پچھلے کئی سالوں سے جانتے ہیں اور انٹرنیٹ پر ان کو بھی کبھی سنتے ہیں۔ ان کو قرآن کے ہندی اور انگریزی ترجمہ، ہندی کی سیرت کی کتابیں اور پمفلٹس دیے گئے۔ ان کو پا کر ان لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا، اور شکریہ ادا کر کے رخصت ہوئے۔ • سی پی ایس ٹیم (سہارنپور) نے مشہور دینی ادارہ مظاہر العلوم اور دار العلوم کے علماء سے 12 اگست 2018 کو ملاقات کی اور انھیں دعوت کی اہمیت بتائی۔ تمام لوگوں نے اس کا اظہار کیا کہ وہ دعوت کا کام کریں گے۔ • سی پی ایس مشن کے تحت جیلوں میں بھی دعو ہ لٹریچر خاص طور پر قرآن تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے کا ایک ای میل یہاں شائع کیا جا رہا ہے:
I am wanting to get at least 25 copies of the Quran for a jail in the city of Marion, Indiana. They have requested for Quran copies and have a high need of them, as the prisoners have asked for the Quran. I am the President of the Women's Committee at the Islamic Center of Bloomington in Bloomington, Indiana. I am a convert to Islam. I would like to help these people by providing them the Quran. We have some copies of your translation of the Quran and they are wonderful. If you could send some more so that we can distribute as a form of dawah, it would be greatly appreciated. (Katherine Barrus, Bloomington, Indiana, USA).
‹ Previous page Next page › Contents of February 2019 All issues