Al-Risala · August 2020 · page 31

Where the mind is without fear

الرسالہ، اگست ۲۰۲۰، صفحہ ۳۱

صرتِ حال کو برداشت کرنا ہے:

The time has come when we must bear the unbearable. ہیرو و ہیٹو کی بات کا مطلب یہ تھا کہ وقتی طور پر ہمیں ایک ناموافق صورتِ حال کو برداشت کرنا ہے تاکہ ہم جاپان کی اگلی نسلوں کو ترقی یافتہ قوم بناسکیں ۔

دھماکہ خیز واقعات ہمیشہ چیلنج ہوتے ہیں، وہ اس لیے آتے ہیں کہ قوم کے اندر ہلچل پیدا کریں، وہ غیر زندہ قوم کو زندہ قوم بنا دیں۔ چیلنج کیا ہے۔ چیلنج کا لفظ مسئلہ (problem) کے لفظ سے مختلف ہے۔ مسئلہ ایک منفی لفظ ہے، جب کہ چیلنج ایک مثبت لفظ ہے۔ چیلنج نسبتاً ایک نیا لفظ ہے۔ اس کا مطلب ہے — ایک نیا یا مشکل مسئلہ جو کہ آدمی کے لیے اس کی استعداد کا امتحان ہوتا ہے: A new or difficult task that tests somebody's ability and skill. جب بھی کوئی چیلنج سامنے آتا ہے تو اس میں مسائل (problems) کے ساتھ نئے امکانات (opportunities) بھی موجود ہوتے ہیں۔ چیلنج کارسپانس دینے کی دو صورتیں ہیں۔ نیگیٹیور سپانس (negative response)، پازیٹیور سپانس (positive response)۔ نیگیٹیور سپانس یہ ہے کہ آدمی کو جب کسی چیلنج کا سامنا ہو تو وہ منفی ردعمل کا شکار ہو جائے، اور چیلنج کی حالت کو خوف اور سازش کے اعتبار سے دیکھنے لگے۔ اس کے برعکس، پازیٹیور سپانس یہ ہے کہ انسان چیلنج پیش آنے پر نفرت اور شکایت کی نفسیات کا شکار نہ ہو، بلکہ صورتِ حال کا مطالعہ کرکے اس میں موجود مواقع کو دریافت کرے، اور اس کو اویل کرنے کی کوشش کرے ۔

فرد کی ترقی یا سماج کی ترقی کا راز یہ ہے کہ فطرت کو آزادانہ طور پر کام کرنے کا موقع دیا جائے ۔ اگر فرد یا سماج کی سرگرمیوں میں منفی نفسیات کے تحت مداخلت نہ کی جائے تو فرد اور سماج دونوں چیلنج ۔ رسپانس (challenge-response) کے پراس کے تحت اپنے آپ بھر پور طور پر ترقی کرتے ہیں۔ عقل مند انسان وہ ہے، جو مسائل میں الجھ کر وقت ضائع کرنے کے بجائے امکان تلاش کرے، اور اس کو اویل (avail) کرے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2020 All issues

Printed page