رسول اور اصحاب رسول
الرسالہ، ستمبر ۲۰۲۰، صفحہ ۱۷
تھی ۔ اسی پر اس کی تکمیل پر 570 عیسوی میں خالق نے اس نسل میں پیغمبر محمد بن عبد اللہ کو قدیم مکہ میں پیدا کیا۔ انھوں نے ایک اعلیٰ پلاننگ کے تحت اس علاقہ میں توحید کا مشن چلایا۔ اس مشن کے ذریعہ وہ خصوصی نسل پیدا ہوئی جس کو بنو اسماعیل کہا جاتا ہے۔ پھر اس نسل کے اندر ایک حکیمانہ عمل کے ذریعہ صحابہ کی جماعت پیدا ہوئی۔ آپ نے ایک منظم جدوجہد کے ذریعہ وہ مطلوب ٹیم تیار کی۔ اس مطلوب ٹیم کو اصحابِ رسول کہا جاتا ہے (ابراہیم ، 14:37)۔ یہ مطلوب ٹیم بلا شبہ ایک تیار ٹیم تھی۔ اس کا مشن یہ تھا کہ قدیم زمانے سے جاری بادشاہت کے نظام کو توڑ دے، اور اس طرح انسانی تاریخ میں تیسرے دور (third phase) کا دروازہ کھلے۔ اس جماعت کو ایک حکیمانہ منصوبہ کے ذریعہ مشن کے لیے استعمال کیا گیا۔ یہاں تک کہ وہ انقلابی واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دورِ شرک کا خاتمہ ہوا، اور تاریخ میں دورِ توحید کا آغاز ہوا۔
اس موقع پر اللہ رب العالمین نے مداخلت کی۔ اس وقت وہ حالات پیدا ہوئے جب کہ اصحابِ رسول کی ٹیم کو یہ موقع ملا کہ وہ اپنے وقت کے نظامِ بادشاہت کو توڑ کر نئے تاریخی دور کا آغاز کریں۔ اس واقعہ کی طرف قرآن میں ان الفاظ میں اشارہ کیا گیا ہے: اَلَمۡ۔ غُلِبَتِ الرُّوْمُ فِيۡ اَدۡنَى اۡلۡاَرۡضِ وَهُمۡ مِّنۡ بَعۡدِ غَلَبِهِمۡ سَيۡغۡلِبُوۡنَ فِيۡ بِضۡعِ سِنِيۡنَ لِلَّهِ الۡاَمۡرُ مِنۡ قَبۡلُ وَمِنۡ بَعۡدُ وَيَوۡمَئِذٍ يَّفۡرَحُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ بِنَصۡرِ اللَّهِ يَنۡصُرُ مَنۡ يَّشَآءُ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ (5-30:1)۔ یعنی رومی پاس کے علاقہ میں مغلوب ہو گئے۔ اور وہ اپنی مغلوبیت کے بعد عنقریب غالب ہوں گے۔ چند برسوں میں ۔ اللہ ہی کے ہاتھ میں سب کام ہے، پہلے بھی اور بعد میں بھی۔ اور اس دن ایمان والے خوش ہوں گے، اللہ کی مدد سے۔ وہ جس کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے۔ اور وہ زبردست ہے، رحمت والا ہے۔
اس کی تفصیل یہ ہے کہ ظہورِ اسلام کے وقت دنیا میں دو بہت بڑی سلطنتیں تھیں۔ ایک، مسیحی رومی سلطنت، اور دوسرا، مجوسی ایرانی سلطنت۔ دونوں میں ہمیشہ رقیبانہ کش مکش جاری رہتی تھی۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش کے بعد 603ء کا واقعہ ہے۔ اس وقت ایسے اسباب پیش آئے کہ دونوں عظیم سلطنتوں میں سخت ٹکراؤ ہوا، جس سے یہ دونوں سلطنتیں بے حد کمزور ہو گئیں۔ یعنی بعض
‹ Previous page Next page › Contents of September 2020 All issues