Al-Risala · January 2020 · page 4

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۰، صفحہ ۴

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۰، صفحہ ۴

میں اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا ایک مضمون لکھ رہا تھا۔ خیالات مسلسل دماغ میں امنڈ رہے تھے ۔ وہ الفاظ کی صورت میں ڈھل کر قلم پر آ رہے تھے ، اور کاغذ پر مرتسم (inscription) ہوتے چلے جا رہے تھے۔

ایک لمحے کے لیے میرا ذہن اس طرف مڑ گیا کہ یہ سارا عمل کس طرح انجام پا رہا ہے۔ یہ سوچتے ہوئے میرے بدن میں کپکپی طاری ہو گئی۔ ایک نفسیاتی دھماکے کے ساتھ میرا قلم رک گیا۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو کیسی عجیب نعمتیں عطا فرمائی ہیں۔ مگر دنیا میں بہت کم لوگ ہیں ، بلکہ شاید تاریخ میں بہت کم لوگ ایسے ہوئے ہیں، جو واقعی معنوں میں اس کا احساس کریں، اور اس طرح شکر ادا کریں، جس طرح شکر ادا کرنے کا حق ہے۔

کارل ٹرل (1975-1899) ایک جرمن سائنٹسٹ اور جغرافیہ داں ہیں۔ وہ 1960 سے 1964 تک انٹرنیشنل جغرافیائی یونین (IGU) کے صدر رہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا۔ میری زندگی کا حاصل بحیثیت سائنٹسٹ اور جغرافیہ داں یہ ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ خالق کا شکر گزار ہو گیا ہوں:

"The fruit of my life as scientist and geographer is to have become more and more deeply grateful to our Creator."

سائنس داں جب قدرت کا مطالعہ کرتا ہے تو اس کے اندر قدرت کی عظمت کا بے پناہ احساس ابھرتا ہے۔ اس کا اندرونی وجود اُس ہستی کے آگے جھک جاتا ہے، جس نے اتنی بامعنی کائنات بنائی۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ دور میں خدا کے انکار کا ذہن سائنس دانوں نے نہیں بنایا۔ یہ دراصل کچھ ملحد فلاسفہ تھے، جنھوں نے سائنسی دریافتوں کو غلط رخ دے کر اس سے خود ساختہ طور پر

‹ Previous page Next page › Contents of January 2020 All issues

Printed page