(Preceding) ہو چکا ہے
الرسالہ، جنوری ۲۰۲۰، صفحہ ۴۵
صلاحیت تھی۔ وہ 1893 میں ہندوستان آئیں، اور یہاں کے بہت سے سیاسی اور سماجی کاموں سے وابستہ رہیں ۔ 21 ستمبر 1933 کو ان کا انتقال ہوا تو ان کی وصیت کے مطابق ان کی قبر پر یہ کتبہ لکھا گیا : She tried to follow truth. اس نے سچائی کے راستے پر چلنے کی کوشش کی۔ مگر عجیب بات ہے کہ مسز اینی بسنٹ عملی طور پر دوسروں کے ساتھ زیادہ دیر تک نہ چل سکیں۔ انھوں نے 1867 میں انگلینڈ کے ایک مذہبی آدمی فرینک بسنٹ سے شادی کی۔ کچھ دنوں کے بعد ان کو احساس ستانے لگا کہ ان کا شوہر آمر یت پسند ہے۔ وہ اس سے نباہ نہ کر سکیں اور انھوں نے 1873 میں اس سے علیحدگی حاصل کرلی۔ وہ ہندوستان کی سیاست میں داخل ہوئیں اور 1917 میں انڈین نیشنل کانگریس کی صدر منتخب ہوئیں۔ مگر عدم تعاون تحریک (non cooperation movement) پر ان کا مہاتما گاندھی سے اختلاف ہوا، اور انھوں نے کانگریس چھوڑ دی۔
مسز اینی بسنٹ کی واقعات سے بھری ہوئی زندگی (eventful life) میں اس طرح کے بہت سے قصے پائے جاتے ہیں۔ وہ سچائی کی ہم سفر تھیں ، مگر وہ سچوں کی ہم سفر نہ بن سکیں۔ ذہنی سفر کا معاملہ عملی سفر کے معاملہ سے بہت زیادہ مختلف ہے۔ ذہنی سفر میں آدمی اکیلا ہوتا ہے۔ ذہنی سفر میں یہ نزاکت پیش نہیں آتی کہ آدمی کو دوسروں سے نباہ کرتے ہوئے اپنا سفر طے کرنا ہے۔ مگر عملی سفر میں دوسرے لوگ بھی شریک سفر ہوتے ہیں ۔ یہاں ضروری ہوتا ہے کہ آدمی دوسروں سے نباہ کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے ۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ جو ذہنی سفر میں بہت تیز رفتار نظر آتے ہیں، وہ عملی سفر میں بالکل ناکام ثابت ہوتے ہیں۔ ٹائمس آف انڈیا (28 اپریل 1985) میں ایک رپورٹ چھپی ہے جس کا عنوان ہے : A lifetime of Encyclopaedia اس رپورٹ میں مسٹر بنود کانون گو (عمر 73 سال) کے کام کی تفصیل چھپی ہے۔ وہ کٹک
‹ Previous page Next page › Contents of January 2020 All issues