ایک داعی کی یادیں
الرسالہ، مارچ ۲۰۲۱، صفحہ ۴۹
گہرائی کے ساتھ سمجھنے لگے تھے۔
سی پی ایس مشن سے ان کو بہت گہرا تعلق تھا۔ وہ مشن کے کاموں کے لیے اپنی اہلیہ کی بھی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرتے، اور ہر لمحہ مشن کے تعاون کے لیے تیار رہتے، جو مشکل ترین حالات میں بھی کمی کے بغیر جاری رہا۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2015 کے بعد جب آئل انڈسٹری کا ڈاؤن فال شروع ہوا تو ان کا ڈموشن ہو گیا، اور ان کو انڈین کمپنی میں واپس بھیج دیا گیا۔ اس کے باوجود مشن سے تعلق اور تعاون میں انھوں نے کوئی کمی نہیں کی۔
مولاناعنایت اللہ عمری (پیدائش 1983) بنگلور میں مسٹر اعجاز اور ان کی اہلیہ مز فاطمہ سارہ کے ساتھ مل کر دعوتی کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اعجاز صاحب اور ان کی اہلیہ، دونوں مولانا کے اس فارمولا پر عمل کرتے تھے— میاں بیوی ایک دوسرے کے لکُلچول پارٹنر ہیں۔ چنانچہ اس کو لے کر وہ ہمیشہ تھرلڈ (thrilled) رہتے تھے ۔ ان دونوں کا یہ معمول رہا کہ وہ باہم قرآن میں تدبر کرتے، اور الرسالہ کے مطالعہ کا اہتمام کرتے تھے۔ اسی طرح اعجاز صاحب کو یہ پسند تھا کہ وہ اللہ کے راستے میں سب سے اعلی کوالٹی کی چیزیں استعمال کریں، خواہ وہ آفس کاسٹ اپ (setup) ہو یا کتابوں کا ڈسٹری بیوشن، کمپیوٹر سسٹم کی ضرورت ہو یا موبائل وین، وغیرہ۔ ہر جگہ انھوں نے یہی کوشش کی کہ اعلیٰ کوالٹی کی چیزیں استعمال کی جائیں۔
مسٹر اعجاز کا ایک انتہائی اہم رول سی پی ایس مشن کے انگریزی میگزین اسپرٹ آف اسلام (www.spiritofislam.co.in) کی بنگلور سے اشاعت ہے۔ یہ میگزین مسٹر اعجاز اور ان کی اہلیہ مز سارہ فاطمہ کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے انتہائی عمدہ طباعت کے ساتھ شائع ہوتا رہا ہے۔ کووڈ 19 کے بعد سے یہ ای میگزین (e-magazine) کی شکل میں نکل رہا ہے۔ انگریزی زبان پر ان کو مہارت حاصل تھی۔ میگزین کے آغاز جنوری 2013 سے لے کر دسمبر 2020 تک مسٹر اعجاز میگزین کے ایڈیٹوریل ٹیم کے بنیادی رکن تھے، اور جب بھی وہ گھر پر ہوتے باقاعدہ میگزین کی ایڈیٹنگ اور پروف ریڈنگ کرتے تھے۔ اس کے علاوہ راقم الحروف کی کتاب اظہار دین کے انگریزی وزن کی بھی
‹ Previous page Next page › Contents of March 2021 All issues