5 ستمبر 1985
الرسالہ، مئی ۲۰۲۱، صفحہ ۲۳
ڈان Donn Piatt) کا قول ہے کہ بڑا آدمی وہ ہے جو اپنے نے کام کی انجام دہی کے لیے دوسروں کا دماغ استعمال کر سکے :
خود کرنا آسانی ہے مگر دوسروں سے کروانا بہت مشکل ہے۔ مگر صرف بل پر آدمی کوئی بڑا کام نہیں کر سکتا۔ بڑا کام کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ بہت سے دماغوں کو اس میں مصروف کیا جائے۔ مگر بہت سے دماغوں کو کسی ایک کام میں مصروف کرنے کے لیے زبردست حکمت اور ذہانت درکار ہے۔ جو آدمی اس حکمت اور ذہانت کا ثبوت دے سکے یقیناً وہ اس قابل ہے کہ اس کو بڑا آدمی کہا جائے۔
مینڈک اگر ہاتھی کو نگلنا چاہے تو ہاتھی کا کچھ نہیں بگڑے گا، البتہ مینڈک کا پیٹ پھٹ جا۔ میںڈک اور ہنسی لوہانی کا پچھناں ہی بلڑے گا، البتہ میںڈک کا پیٹ پھٹ جائے گا۔ رچرڈ کشنگ (Richard James Cushing, 1895-1970) کا قول ہے کہ مذہبی شخصیتوں کے ساتھ جنت میں رہنا بہت عظیم ہے، مگر ان کے ساتھ زمین پر رہنا ایک مصیبت ہے: It is great to live with saints in heaven, but it is hell to live with them on earth. یہ دراصل مذہبی شخصیتوں پر طنز ہے۔ مذہبی لوگ وعظ کہتے ہیں کہ ہمارے بتائے ہوئے راستے پر چلو تو تم کو موت کے بعد کی زندگی میں جنت ملے گی۔ مگر خود ان مذہبی شخصیتوں کا کردار اکثر نہایت برا ہوتا ہے۔ گویا کہ دنیا میں ان کے ساتھ رہنا جہنم میں رہنا ہے۔ جب کہ ان کے قول کے مطابق ان کے طریقے پر چلنا اگلی زندگی میں جنت میں داخل ہونا ہے ۔ مذہبی شخصیتوں کے قول و عمل یہ تضاد اکثر مذاہب میں پایا جاتا ہے۔