ڈر، پست ہمتی
الرسالہ، جون ۲۰۲۱، صفحہ ۱۸
پیغمبر امن The Prophet of Peace پیغمبر اسلام، محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب (وفات 632ء) کے متعلق ہسٹورین نے عام طور پر اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اعلیٰ ترین کامیابی حاصل کی۔ مثال کے طور پر برٹش مؤرخ ایڈورڈ گبن (1737-1794 Edward Gibbon) نے اپنی کتاب "روما کا (The History of the Decline and Fall of the Roman "عروج و زوال Empire) میں پیغمبر اسلام محمد بن عبد اللہ کا ذکر کرتے ہوئے اُن کے لائے ہوئے انقلاب کو تاریخ کا سب سے زیادہ قابل ذکر واقعہ بتایا ہے :
The rise and expansion of Islam was one of the most memorable revolutions which has impressed a new and lasting character on the nations of the globe. ایم۔ این۔ رائے (M.N. Roy) ایک انڈین لیڈر تھے۔ وہ بنگال میں 1887 میں پیدا ہوئے اور 1954 میں ان کی وفات ہوئی۔ ان کی کتاب "ہسٹاریکل رول آف اسلام" (Historical (Role of Islam پہلی بار دہلی سے 1939 میں چھپی۔ اس کتاب میں وہ لکھتے ہیں : محمد کو تمام پیغمبروں میں سب سے بڑا پیغمبر ماننا چاہیے۔ اسلام کی توسیع تمام معجزوں سے زیادہ بڑا معجزہ ہے : Mohammad must be recognised as by far the greatest of all prophets. The expansion of Islam is the most miraculous of all miracles. (p. 4)
امریکا کے ڈاکٹر مائیکل ہارٹ (Michael H. Hart) کی کتاب "دی ہنڈریڈ" (The 100 نیو یارک سے 1978 میں چھپی۔ اس کتاب میں انہوں نے پوری انسانی تاریخ سے ایک سو ایسے افراد کی فہرست بنائی ہے جنہوں نے اُن کے مطابق، اعلیٰ کامیابیاں حاصل کیں۔ اس فہرست میں انہوں نے ٹاپ پر پیغمبر اسلام محمد بن عبد اللہ کا نام رکھا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ وہ تاریخ کے تنہا شخص
‹ Previous page Next page › Contents of June 2021 All issues