Al-Risala · June 2021 · page 19

ڈر، پست ہمتی

الرسالہ، جون ۲۰۲۱، صفحہ ۱۹

ہیں جو انتہائی حد تک کامیاب رہے۔ مذہبی سطح پر بھی اور دنیوی سطح پر بھی‘۔ یہاں یہ سوال ہے کہ پیغمبر اسلام محمد بن عبداللہ کی اس عظیم کامیابی کا راز کیا تھا۔ اس کا راز ایک لفظ میں امن تھا۔ یہ کہنا غالباً صحیح ہوگا کہ پیغمبر اسلام تاریخ کے سب سے بڑے پیسیفسٹ (pacifist) تھے۔ انہوں نے پر امن طریقہ (peaceful method) کو ایک کامیاب ترین ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ اس سلسلے میں قرآن میں ارشاد ہوا ہے: الصُّلْحُ خَيْرٌ (4:128)۔ یعنی اختلافی معاملات میں پرامن طریقہ زیادہ نتیجہ خیز طریقہ ہے۔

اسی طرح خود پیغمبر اسلام نے فرمایا: يُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ (صحیح مسلم، حدیث نمبر 2593)۔ یعنی خدا نرمی پر وہ چیز دیتا ہے جو وہ سختی پر نہیں دیتا۔ پیغمبر اسلام محمد بن عبد اللہ کی زندگی کا مطالعہ بتاتا ہے کہ آپ نے امن کو ایک مکمل آئیڈیالوجی کے طور پر دریافت کیا۔ آپ نے امن کو ایک ایسے طریقہ کار کے طور پر دریافت کیا جو ہر صورت حال کے لیے سب سے مؤثر (effective) تدبیر کی حیثیت رکھتا تھا۔

ایک مفکر نے لکھا ہے کہ ’’تاریخ کے تمام انقلابات صرف حکمرانوں کی تبدیلی (coup) کے واقعات تھے، وہ حقیقی معنوں میں انقلاب نہ تھے۔ ‘‘ یہ بات اگر صحیح ہو تو پیغمبر اسلام محمد بن عبد اللہ کا نام اس معاملے میں ایک استثنا مانا جائے گا۔ کیوں کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ آپ کے لائے ہوئے انقلاب کے ذریعے وہ تمام انفرادی (individual)، سماجی اور سیاسی تبدیلیاں وقوع میں آئیں، جن کے مجموعے کو انقلاب (revolution) کہا جاتا ہے۔

اپنے مطالعے کی بنیاد پر میرا احساس یہ ہے کہ پیغمبر اسلام کا انسانی تاریخ میں جو کنٹری بیوشن

‹ Previous page Next page › Contents of June 2021 All issues

Printed page