Al-Risala · August 2021 · page 7

پیش لفظ

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۷

صاحب نے اسپرپچول مسیج (Spiritual Message) کے نام سے ممبئی سے نکالنا شروع کیا۔ اب یہ انگریزی ایڈیشن اسپرٹ آف اسلام (Spirit of Islam) کے نام سے سارہ فاطمہ صاحبہ کی نگرانی میں بنگلور سے شائع ہو رہا ہے۔ اسی طرح بعد میں الرسالہ کا ہندی ایڈیشن بھی نکالا گیا جو کہ چند سالوں تک نکلا اور اب کیپٹن خرم اسلام قریشی کی کوششوں سے ہندی الرسالہ دوبارہ جاری ہو گیا ہے۔ جیسے جیسے میری عمر بڑھتی گئی، الرسالہ کے مضامین سے میری دلچسپی بھی بڑھنے لگی۔ میں نے مولانا کی بہت سی کتابوں کا بھی مطالعہ کیا۔ جس کی وجہ سے اسلام کے متعلق میرے علم میں اضافہ ہوا۔ مولانا کی تحریروں کا فوکس شعوری سطح پر خدا کی ڈسکوری تھا، اس میں جامد و بے روح رسمی عقیدے کی بات نہیں ہوتی تھی۔ مولانا خدا کے بارے میں ڈسکوری کی سطح پر جو باتیں لکھتے تھے اس سے میرا مائنڈ ایڈریس ہوتا تھا۔ اس طرح خدا کی معرفت کی طرف میرا سفر شروع ہوا۔

میرے اندر دعوتی ذہن پیدا ہوا۔ اور مولانا کی باتوں کو دوسرے لوگوں تک پہنچانا میری زندگی کا مقصد بن گیا۔ اس کے علاوہ مولانا کی مزید باتیں جو مجھے بہت پسند آئیں وہ یہ تھی : مثبت سوچ، ہر قسم کے منفی خیالات سے ذہن کو پاک رکھنے کی تلقین، وقت کی قدر کرنا اور وقت کو ضائع نہ کرنا۔ انسانیت سے محبت، یہ ماننا کہ انسان آپس میں بھائی بھائی ہیں، امن، عدم تشدد اور کمیونل ہارمنی، برادران وطن سے آخری حد تک خیر خواہانہ رویہ رکھنا، قرآن کی تلاوت کے بجائے قرآن کی آیات پر تدبر کرنا، ہر موقع پر دعا کرنا اور خدا پر مکمل بھروسہ کرنا۔ اگر ان تمام باتوں کو صرف ایک جملے میں کہا جائے تو وہ یہ ہوگا: مولانا ہمیشہ ہمیں آخرت رخی زندگی اختیار کرنے کی تعلیم دیتے تھے۔

یہ کچھ بنیادی تعلیمات تھیں جو میں نے الرسالہ اور مولانا کی دیگر کتابیں پڑھ کر حاصل کیں ۔ مولانا ہمیشہ خدا سے دعا مانگتے تھے۔ وہ اکثر موت کو یاد کرتے تھے۔ ان کی زندگی کا فارمولا تھا: سادہ زندگی گزار و مگر اعلیٰ سوچ والے بنو۔ وہ اکثر اٹھتے بیٹھتے، فطرت کے عجائبات پر غور کرتے رہتے تھے۔ کائنات اور روزمرہ کے واقعات کو اللہ کی یاد کا ذریعہ بناتے تھے۔ کسی سے کوئی شکایت نہیں اور نہ ہی کسی کے خلاف کسی قسم کی محاذ آرائی۔ کسی سے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو اس کے حق میں دعا کرنا۔ ہر طرح کے منفی اقدام سے اپنے آپ کو بچانا۔ یہ چند مولانا کی امتیازی خصوصیات تھیں جن سے میں بہت متاثر ہوا۔ 2001 میں چند سیکولر تعلیم یافتہ نوجوانوں نے مولانا کی تعلیمات سے متاثر ہو کر سی پی ایس انٹرنیشنل

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page