پیش لفظ
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۸
(CPS International) کو بطورِ مشن شروع کیا جن میں ڈاکٹر رجت ملہوترا، ڈاکٹر نغمہ صدیقی، ڈاکٹر استوتی ملہوترا اور جناب نو دیپ کپور سر فہرست ہیں۔
جس مشن کا عملی خاکہ مولانا کے ذہن میں پہلے ہی سے تھا اور جس کو اسلامی مرکز کے نام سے جانا جاتا تھا، اب اس نے سی پی ایس انٹرنیشنل کی صورت اختیار کرلی۔ اس طرح مولانا کے مثبت افکار نے ایک تحریک کی شکل اختیار کرلی اور ہزاروں، لاکھوں لوگ نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک میں بھی اس سے جڑ گئے۔ سی پی ایس مشن کے قیام سے الرسالہ کے قارئین کو ایک ٹیم کی صورت میں مولانا کی تعلیمات کو دور دور تک پہنچانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم حاصل ہوگیا۔ اب اس مشن کے لوگ ساری دنیا میں قرآن کے تراجم اور مولانا کی کتابوں کو بڑی دلچسپی کے ساتھ تقسیم کر رہے ہیں اور ممکن حد تک لوگوں کو اسلام کا پرامن پیغام پہنچارہے ہیں۔
اب مولانا ہمارے درمیان نہیں رہے! اب ان کی کتابیں، ان کے خطابات اور ان کی تحریریں ان کا بدل بن گئی ہیں۔ مولانا کے افکار اور ان کا پرامن پیغام ہمارے پاس موجود ہے، اور عصری تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ اب ہمارا فرض ہے کہ ہم پوری دنیا میں قرآن کا پیغام پہنچائیں، اس خدائی مشن کے کام کو اپنی ذاتی ذمہ داری سمجھیں اور اس میں اپنے آپ کو ہمہ تن لگادیں۔ مولانا کے انتقال کے بعد، انڈیا اور کئی ممالک سے ہمیں مولانا کے بارے میں مضامین، تعزیتی پیغامات، اور مولانا کی تحریروں کے خلاصے موصول ہوئے۔ ہم الرسالہ کے اس خصوصی شمارے میں کچھ منتخب مضامین اور پیغامات پیش کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس خصوصی شمارہ کے ذریعہ قارئین کو مولانا کے مشن کو مزید سمجھنے کا موقع ملے گا۔
اللہ ان تمام لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے جنھوں نے اس موقع پر پیغامات ارسال کیے، یا مضامین لکھے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو مولانا کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
والسلام ثانی اثنین خان نئی دہلی، 20 اگست، 2021ء
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues