Al-Risala · August 2021 · page 15

پیش لفظ

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۵

دوران ہم لوگ ایک بار بھی اپنے آبائی گھر نہیں گئے۔ شہر میں بھی کہیں گھومنے کے لیے جانے کی اجازت نہ تھی۔ صرف کام سے باہر نکل سکتے تھے۔

اس وقت والد صاحب کی اصولی زندگی کو ہم ظلم سے تعبیر کیا کرتے تھے۔ ہم دیکھتے تھے کہ ہماری دوسری ہم عمر سہیلیاں ہر طرح کی تفریح کرتی ہیں۔ لیکن ہم لوگ Spartan زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ تفریح کا نام بھی غالباً والد صاحب کی ڈکشنری میں موجود نہ تھا۔ اب باشعور ہونے کے بعد ہماری سمجھ میں آتا ہے کہ یہ دراصل والد صاحب کے بااصول (man of principle) ہونے کی قیمت تھی، جو ہم لوگ ادا کر رہے تھے۔ ان کے کہنے اور کرنے میں کوئی فرق نہ تھا۔ جس بات کی وہ دوسروں کو ترغیب دیتے تھے اس پر پوری شدت سے سب سے پہلے خود عمل کرتے اور گھر میں عمل کرواتے۔ ایک بار ہماری پڑوسی، راشدہ آپا کو آٹا چھاننے کے لیے چھلنی کی ضرورت ہوئی۔ انھوں نے مجھ سے کہا کہ عبدالحئی صاحب (ایڈیٹر الحسنات) کے گھر سے مانگ کر لا دو۔ گھر بالکل قریب تھا۔ مگر مجھے شرارت سوجھی۔ عبدالحئی صاحب کے گھر گئے بغیر میں نے تھوڑی دیر کے بعد راشدہ آپا سے کہہ دیا کہ عبدالحئی صاحب کے گھر والوں نے چھلنی دینے سے انکار کر دیا کہ وہ روز روز مانگتی ہیں۔ عبدالحئی صاحب کا خاندان ایک شریف خاندان تھا۔ ان کے گھر والے محلہ والوں کا خیال رکھتے تھے۔ اس لیے راشدہ آپا کو یقین نہ آیا کہ انھوں نے ایسا کہا ہوگا۔ وہ خود ان کے گھر گئیں تو معلوم ہوا کہ سویرے سے ان کے پاس کوئی آیا ہی نہیں۔ یہ خبر والد صاحب تک پہنچ گئی کہ میں نے اس طرح سے خلاف واقعہ بات کہی ہے۔ والد صاحب انتہائی غضب ناک ہوئے۔ انھوں نے مجھے مارا۔ اس واقعے کے بعد سے میں نے جھوٹ بولنے سے توبہ کر لی۔ اب کسی ضرورت پر بھی جھوٹ بولنا انتہائی مشکل لگتا ہے۔ اگر بروقت تنبیہ نہ ہوئی ہوتی تو شاید جھوٹ بولنے کی عادت اتنی پکی ہو جاتی کہ اس کو چھوڑنا مشکل ہو جاتا۔

والد صاحب چھوٹی سی چھوٹی غلطی کی بھی گرفت کرتے تھے۔ سزائیں بھی اپنی قسم آپ ہی ہوتی تھیں۔ اکثر سزا میں سو، سو رکعت نماز پڑھنی ہوتی، بڑی بہن کو میرے پاس بٹھا دیتے کہ تم گنتی کرتے رہنا۔ وہ اس قدر فرمانبردار تھیں کہ ایک رکعت بھی چھوڑنے نہیں دیتی تھیں۔ ایک بار اسی طرح میں روتی جاتی تھی، نماز پڑھتی جاتی تھی۔ اس دوران راشدہ آپا آگئیں۔ انھوں نے پوچھا یہ کیا ماجرا

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page