Al-Risala · August 2021 · page 16

پیش لفظ

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۶

ہے، والد ہ نے بتایا تو وہ بولیں ـــ چچامیاں ( وہ والد صاحب کو چچا میاں کہتی تھیں ) تو زبردستی خشوع و خضوع طاری کرتے ہیں۔

بڑے بھائی ظفر الاسلام خان ( پیدائش 1948ء ) پر پڑھائی کے لیے بہت سختی ہوتی تھی۔ ان کا بچپن نانا کے پاس گزرا تھا۔ نانا صاحب نے ان کے پڑھائی کے لیے مستقل ٹیوٹر بھی رکھا تھا مگر نانا کی بے حد لاڈ پیار کی وجہ سے ان کے بچپن کے قیمتی دس سال کھیل کود میں گزر گئے۔ ان کے اوپر کوئی سختی نہیں تھی۔ اس لیے وہ پڑھنے بہت کم جاتے تھے۔ جب وہ رام پور آئے تو ان کی پڑھائی پر بہت زور دیا گیا کیوں کہ وہ عمر کے لحاظ سے بہت پیچھے ہو گئے تھے۔ اس طرح اچانک سختی سے وہ بہت گھبرائے۔ لیکن غیر معمولی ذہین ہونے کی وجہ سے انھوں نے بہت جلد اپنی کمی کی تلافی کر لی۔ ان کی یادداشت وہ تھی جس کو فوٹو گرافک میموری (photographic memory) کہا جاتا ہے۔ ہمیشہ کلاس میں اچھے نمبروں سے پاس ہوتے۔ ان کا داخلہ رام پور میں درسگاہ جماعت اسلامی میں کیا گیا تھا۔ ایک بار بھائی صاحب نے ابا کی کوئی کتاب ابا کی اجازت کے بغیر کسی دوست کو پڑھنے کے لیے دے دی۔ جب ابا کو معلوم ہوا تو وہ اتنا ناراض ہوئے کہ یہ سزا سنا دی کہ جب تک کتاب نہ لاؤ گے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ وہ فورا اپنے دوست کے گھر کے لیے روانہ ہوئے۔ اتفاق کی بات تھی کہ دوست سفر پر چلے گئے تھے۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ کل رات کو آئیں گے۔ 24 گھنٹہ بھائی صاحب نے ایک مسجد میں گزارے، دوسرے دن شام کو کتاب حاصل کر کے دوبارہ گھر میں داخل ہوئے۔ اس لمبی غیر حاضری پر والد اور والدہ دونوں بہت پریشان ہوئے۔ جب بھائی صاحب گھر میں داخل ہوئے تو والد نے ان کو گلے سے لگا لیا۔ حالاں کہ وہ کبھی بچوں سے محبت کا اظہار نہیں کرتے تھے۔ ثانی اثنین جب چھوٹے تھے تو ”ابا ابا“ کرتے۔ پڑوس میں آواز جاتی، راشدہ آپا کہتیں کہ صرف ”ابا ابا“ کی آواز ثانی اثنین کی زبان سے سنائی دیتی ہے۔ ابا کی طرف سے کبھی ”بیٹے“ کی آواز سننے میں نہیں آتی۔

والد صاحب اپنی زندگی کو اس سے کہیں زیادہ قیمتی سمجھتے تھے کہ وہ بچوں کی تفریح کے لیے ایک منٹ بھی ضائع کریں۔ قریبی لوگ اعتراض کرتے کہ آپ بچوں کا کچھ خیال نہیں کرتے تو جواب دیتے کہ ”میری زندگی ایک حاصل شدہ زندگی ہے میں اپنی زندگی کے مختصر لمحات کو اس امید میں ضائع

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page