پیش لفظ
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۸
ہوئے ۔ کہا کہ ملازم رکھنے سے بہتر کہ کہ تم تسبیح فاطمہ پڑھ لیا کرو ۔ کم از کم میرے علم میں ایسا کوئی کیس نہیں ہے جس میں تسبیح فاطمہ پر اس کے لٹرل معنی میں عمل کیا گیا ہو۔ رامپور میں والد صاحب کو جماعت اسلامی کے مکمل لٹریچر کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرنے کا موقعہ ملا۔ وہ روزانہ صبح فجر کی نماز کے بعد فوراً ناشتہ کرتے ۔ والدہ تہجد کی نماز پڑھنے کے بعد ناشتہ تیار کر دیا کرتیں ۔ ناشتہ کرنے کے بعد والد صاحب جماعت اسلامی کے دفتر چلے جاتے سارا دن لکھنے پڑھنے میں گزارتے۔ دوپہر کا کھانا کھانے کے لیے بھی گھر نہیں آتے تھے ۔ چونکہ والد صاحب کی صحت بہت اچھی تھی اس لیے عام دنوں میں تو صحت پر مسلسل دماغی محنت کا اثر نہیں پڑا ۔ لیکن وہ رمضان کے دنوں میں بھی ایسا ہی کرتے رہے ۔ لیکن تجربے سے معلوم ہوا کہ ان کو رمضان میں اپنے اوقات میں تبدیلی کرنا چاہیے تھا ، یعنی کم از کم دوپہر کو ایک یا دو گھنٹے وہ آرام کرتے ۔ آرام نہ کرنے کی وجہ سے رمضان کے مہینے میں جو کمزوری آئی ، اس کو جسم make up نہ کرسکا۔ اس کے بعد ہر سال رمضان میں جو کمزوری آتی وہ باقی رہتی ۔ اس طرح علم کے شوق میں جسم کے حقوق نظر انداز کر دیے گئے۔ اس کا اثر بعد میں ظاہر ہوا۔
جماعت اسلامی کے لٹریچر کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد والد صاحب کو یہ احساس ہوا کہ جماعت اسلامی کا مشن قرآن کی آیتوں سے ثابت نہیں ہوتا۔ یہ احساس مزید مطالعہ کے ساتھ بڑھتا گیا۔ پھر والد صاحب نے 1962ء میں جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا۔
جماعت اسلامی سے تعلق ختم ہونے کے بعد رام پور سے والد صاحب ہم سب لوگوں کو لے کر واپس بڑھریا (اعظم گڑھ) چلے گئے۔ ہم لوگ گاؤں میں رہتے تھے۔ والد صاحب اپنے بڑے بھائی عبد العزيز خاں کے پاس شہر چلے جاتے ۔ وہاں دن بھر دار المصنفین کی لائبریری میں گزارتے۔ اس زمانہ میں ہم لوگوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوتی تھی۔ والد صاحب ہمیشہ کوئی نہ کوئی کتاب پڑھتے رہتے تھے۔ ایک دو دن کے لیے گاؤں آتے پھر واپس شہر چلے جاتے ۔ میں تقریباً 10-11 سال کی تھی۔ مجھے یاد آتا ہے کہ کبھی کبھی رات کو چھت پر لے جاتے اور ستاروں کو دکھا کر ان کے بارے میں کچھ بتاتے تھے۔ گاؤں میں آسمان ستاروں سے جگمگاتا تھا۔ ستاروں کا ایک مجموعہ ثریا جو سات ستاروں سے مل کر بنتا تھا، اس کو بھی دکھا کر کچھ بتاتے تھے جو کہ اب یاد نہیں۔ رات کو گاؤں
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues