Al-Risala · August 2021 · page 19

پیش لفظ

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۹

میں اس وقت لائٹ نہیں تھی۔ اس لیے والد صاحب دن ہی کو پڑھتے لکھتے تھے۔

جلد ہی بعد مولانا سید ابوالحسن علی ندوی (علی میاں) نے 1963 میں والد صاحب کو ند وہ لکھنؤ آنے دعوت دی۔ مولانا status quoist اتنے زیادہ تھے کہ کسی نئے کام کا initiative آسانی سے نہیں لیتے تھے۔ دادی نے بتایا تھا کہ ایک بار جب مدرسہ الاصلاح میں پڑھتے تھے تو ہاسٹل کا کمرہ بدلا گیا تھا۔ اس وقت 13-12 سال کی عمر رہی ہوگی تو وہاں سے روتے ہوئے آئے کہ اب میں پڑھنے نہیں جاؤں گا، میرا کمرہ بدل دیا ہے۔ پھر دادی نے سمجھا بجھا کر دوبارہ واپس بھیجا۔ بہر حال اماں کے اصرار پر وہ لکھنؤ روانہ ہوئے۔ اور ند وہ کے ادارہ مجلس تحقیقات و نشریات اسلام سے وابستہ ہوئے۔ وہاں والد صاحب کو اسٹڈی کرنے کا اور وہاں کے اساتذہ سے دینی موضوعات پر ڈسکشن کرنے کا بہت زیادہ موقع ملا۔ وہاں کے کتب خانہ میں بہت قیمتی کتابیں تھیں ۔ وہیں پر مذہب اور جدید چیلنج کی تھیم دماغ میں آئی اور اس پر انھوں نے کام کرنا شروع کیا۔ وہاں ند وہ کے طلبا بھی ملنے کے لیے آتے۔ والد صاحب ہمیشہ علمی باتوں پر ہی گفتگو کرتے تھے۔ ذہین طلبا وہاں برابر ملنے آتے تھے۔ ایک بات جو مجھے یاد ہے کہ والد صاحب وہاں لوگوں کو انگریزی زبان اور جدید علوم حاصل کرنے پر بہت زور دیتے تھے۔

والد صاحب کے لکھنؤ جانے سے پہلے مدرسہ کے طلبہ صرف روایتی تعلیم حاصل کرتے تھے۔ کیونکہ مدرسہ کا ماحول جدید تعلیم حاصل کرنے کو discourage کرتا تھا۔ جدید علوم حاصل کرنا taboo تھا۔ مگر یہ والد صاحب کی ترغیب تھی کہ ند وہ کے کئی ذہین طلبہ نے وہاں کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد یونیورسٹیوں میں داخلہ لیا اور اپنی تعلیم مکمل کر کے یونیورسٹیوں میں اونچے عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔ پروفیسر حمید اللہ ندوی اس زمانہ میں ند وہ میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ان کو انگریزی کی تعلیم کا شوق دلایا۔ پھر انھوں نے یونیورسٹی میں اپنی تعلیم مکمل کی اور برکت اللہ یونیورسٹی، بھوپال میں ان کا عربی ڈپارٹمنٹ میں تقرر ہوا۔ وہاں سے وہ پروفیسر ہو کر ریٹائر ہوئے۔ اسی طرح پروفیسر شفیق احمد خاں بھی اسی زمانہ میں ند وہ میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ والد صاحب سے متاثر ہو کر انھوں نے جامعہ میں داخلہ لیا اور عربی ڈپارٹمنٹ سے پی ایچ ڈی کر کے جامعہ میں عربی کے پروفیسر اور ہیڈ ہو کر ریٹائر ہوئے۔ دھیرے دھیرے باقاعدہ لوگوں نے انگریزی تعلیم حاصل کرنا شروع کردی۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page