Al-Risala · August 2021 · page 24

پیش لفظ

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۴

کی مدد لینی پڑتی تو وہ فوراً تیار ہو جاتے۔ مثال کے طور پر میں پی ایچ ڈی پروفیسر مشیر الحق صاحب کے انڈر میں کرنا چاہتی تھی۔ وہ اس وقت ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ اور غالباً فیکلٹی کے ڈین بھی تھے۔ ان کی مشغولیت کی بنا پر مجھے لگ رہا تھا وہ منظور نہیں کریں گے۔

والد صاحب جب ندوہ میں تھے تو مشیر الحق صاحب بھی وہاں ایک ادارہ میں کام کرتے تھے۔ وہاں ان سے ملاقاتیں ہوتی تھیں۔ لہٰذا والد صاحب مجھے لے کر ان کے پاس گئے۔ والد صاحب کے کہنے پر انھوں نے مجھے اپنے انڈر میں لینا منظور کر لیا۔

الرسالہ کا کام جب کچھ بڑھا تو ہم نے کالج کی دو اسٹوڈنٹس قیصر، شاہ جہاں کو پارٹ ٹائم کے لیے رکھا۔ پھر ہم 3 لوگ الرسالہ کا کام کرنے لگے۔ جب تک جمعیۃ بلڈنگ میں رہے، 1982 یا 1983 تک، تب تک اسی طرح کام چلتا رہا۔ نظام الدین آنے کے بعد پھر ثانی اثنین نے دفتر کا نظام سنبھالا۔ ایک بار ایسا ہوا کہ لائٹ چلی گئی ۔ دور دور تک اندھیرا ہو گیا۔ قیصر اور شاہ جہاں جو کہ دونوں بہنیں تھیں اپنے گھر اندھیرے میں نہیں جا سکتی تھیں۔ تو والد صاحب نے لالٹین لے کر ان کو فراشخانہ پہنچایا جو کہ 20-15 منٹ کا راستہ تھا۔ یہ واقعہ آج بھی مجھے یاد آتا ہے کہ کس قدر modesty تھی ان کے اندر کہ کسی کام کو چھوٹا کام نہیں سمجھتے تھے۔ ان دونوں بہنوں کی شادی پاکستان میں حیدر آباد سندھ میں ہو گئی تھی۔ شاہجہاں کا انتقال ہو چکا ہے۔ قیصر ابھی بھی touch میں ہیں۔ رات کو کبھی میری آنکھ کھلتی تو اکثر میں دیکھتی کہ والد صاحب کے کمرے میں لائٹ جل رہی ہے۔ کوئی کتاب پڑھ رہے ہیں۔ اصل میں وہ مسلسل سوچتے رہتے تھے۔ جب بھی کوئی ایسا خیال دماغ میں آیا جس کے لیے کسی ریفرنس کی ضرورت ہوتی تو اسی وقت اٹھ کر کتابوں کو دیکھتے تھے۔ کیونکہ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ دماغ سے بات نکل جاتی ہے۔

والد صاحب simple living high thinking کی مکمل مثال تھے۔ جہاں تک کھانے پینے کا تعلق ہے، کبھی نہیں کہا کہ کھانا ٹھیک نہیں بنا ہے۔ جو بھی کھانا ہوتا اس کو خدا کا نام لے کر شوق سے کھاتے۔ نہ کبھی یہ کہا کہ آج فلاں چیز پکاؤ۔ کبھی روٹی وغیرہ بچ جاتی تو بہت زیادہ پریشان ہو جاتے۔ کہتے کہ یہ باسی روٹی مجھے ناشتہ میں دے دو، تازی روٹی نہیں پکانا۔ بہت سختی سے کہتے کہ کھانے کا ایک دانہ بھی ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ کھانا پانی خدا کی بڑی نعمت ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page