Al-Risala · August 2021 · page 25

پیش لفظ

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۵

کہیں جانا ہوتا تو پیدل جاتے ۔ ایک ایک گھنٹہ کا سفر پیدل کرتے تھے۔ پیدل ہی چل رہے تھے جب بجلی لگنے کا واقعہ ہوا۔ پہلے سڑکوں پر کافی گڈھے ہوتے تھے۔ بارش کی وجہ سے کسی گڑھھے میں پانی بھر گیا تھا۔ بادل چھائے ہوئے تھے ، رات کا وقت تھا ، سمجھ میں نہیں آیا گڈھے میں پاؤں چلا گیا۔ وہاں پر جنکشن باکس کا کھمبا تھا ، اندھیرے میں جب گرنے لگے تو اسی کھمبے کو ہاتھ سے پکڑ لیا ۔ وہ ایک لمبی کہانی ہے۔ مجھے جو بات عجیب لگتی ہے وہ یہ کہ جب بجلی لگی ہوئی تھی اس وقت بھی پریشان نہیں تھے بلکہ یہ سوچ رہے تھے کہ ابھی تذکیر القرآن ختم نہیں ہوئی اور میرا آخری وقت آگیا (تفصیل کے لیے دیکھیے: الرسالہ اکتوبر ، 1983 ، بعنوان: دوبارہ زمین پر)۔ میں نے والد صاحب کو کبھی پریشان نہیں دیکھا۔ لوگوں نے بہت زیادہ ستایا لیکن بس وہ یہ سوچتے تھے کہ اس مسئلہ کا حل کیا ہے۔ ان کی سوچنے کی طاقت میں آخر وقت تک کمی نہیں آئی۔ لوگوں نے ان کے خلاف مضامین لکھے، کتابیں لکھیں۔ ان باتوں سے کبھی پریشان نہیں ہوتے تھے۔ کیونکہ ان میں بے دلیل تنقیدیں ہوتی تھیں۔ اس قسم کی کتابیں ان کی کتابوں کی الماری میں رکھی ہوئی ہوتیں ۔ لیکن وہ اس کا جواب نہیں دیتے تھے ۔ بلا دلیل تنقید کی ان کی نظر میں کوئی وقعت نہیں تھی۔ اردو داں طبقہ بلا دلیل باتوں کو تنقید سمجھتا ہے۔ یہ ہماری قوم کا بہت بڑا المیہ ہے۔ یہ بہت عجیب بات ہے کہ انگریزی الرسالہ کے ریڈرس نے کبھی تنقیدی خطوط نہیں لکھے جب کہ اردو ریڈرس کے ایسے خط روز ہی موصول ہوتے تھے۔ اردو طبقہ اختلاف کو برداشت نہیں کرتا۔ جب کہ انگریزی داں طبقہ کا یہ مسئلہ ہی نہیں۔ انگریزی میں بادلین تنقید کو بڑا درجہ دیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ رائٹرس کے اندر creativity ہے۔ میں نے انگلش میں ایم اے کیا تو اس میں باقاعدہ ایک پیپر تنقید (criticism) پر تھا۔ بڑے بڑے رائٹرس کی کتابوں پر جب تک کوئی بڑا تنقید نگار اپنا تبصرہ لکھ کر شائع نہیں کرتا، وہ مارکیٹ میں نہیں آتی۔ نہ صرف یہ کہ وہ لوگ تنقید کے بارے میں sensitive نہیں ہیں بلکہ وہ تنقید کو بہت ضروری سمجھتے ہیں۔ کسی بھی قوم یا فرد کی ترقی اس کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ ہم ماضی کی غلطیوں کو دہراتے رہیں گے۔ الرسالہ کے مختلف شماروں میں والد صاحب نے بہت وضاحت کے ساتھ بتایا کہ ان کا مشن اسلام کو مسلمانوں کے لیے rediscovery بنانا ہے اور غیر مسلموں کے لیے ڈسکوری بنانا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page