Al-Risala · August 2021 · page 35

”اتنی عقل جانوروں کو بھی ہوتی ہے“

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۳۵

رونے لگے۔ ایک ساتھی نے حیرت سے کہا کہ اپنے مخالف کی انتقال کے اطلاع پر آپ کا رونا ہماری سمجھ میں نہیں آیا۔ کہنے لگے: یہ سوچ کر رہا ہوں کہ میرے پاس تو کوئی ایسا عمل نہیں ہے جس کی وجہ سے خدا میری مغفرت کر دے، ہاں مگر ان لوگوں نے مجھے جتنا ستایا ہے، شاید اس پر خدا کو رحم آجائے اور وہ فرشتوں سے کہے کہ میرے اس کمزور بندے کو دنیا میں بہت ستایا گیا مگر اس نے جواب میں صرف صبر کیا لہذا آج میں نے اس کی مغفرت کر دی۔

3۔ حیدر آباد دعوت میٹ کا واقعہ ہے۔ شام کی نشست کے لیے اوپر کے حال کی طرف سیڑھیوں سے جا رہے تھے، میں مولانا کے پیچھے ہی چل رہا تھا، داہنی طرف دیوار پر گلوب کا بڑے سائز کا پوسٹر لگا ہوا تھا۔ چلتے چلتے رک گئے اور پیچھے میری طرف مڑ کر کہا، یہ نقشہ دیکھ رہے ہو۔ اس طرح دنیا کا نقشہ کسی صحابی کو معلوم نہ تھا۔ جتنی دنیا کو وہ جانتے تھے وہاں تک انھوں نے خدا کے دین کو پہنچایا۔ مگر آج ہم کو پوری دنیا معلوم ہے، ایک ایک گاؤں اور ایک ایک شہر معلوم ہے کہ وہ اس نقشہ میں کہاں ہے اور وہاں کتنے انسان رہتے ہیں۔ یہ معلومات ہماری ذمہ داری کو یاد دلانے کے لیے ہیں، یعنی ہم کو گلوبل سطح پر دعوت الی اللہ کا کام کرنا ہے، تا کہ ہر انسان تک خدا کا پیغام پہنچ جائے۔ 4۔ ایک مجلس میں کہا نماز بہ اعتبار فارم 5 مرتبہ مطلوب ہے اور بہ اعتبار اسپرٹ ہر وقت 24 گھنٹے مطلوب ہے۔ جو لوگ حدیث کا انکار کرتے ہیں، وہ دراصل نماز کا انکار کرتے ہیں۔ کیونکہ نماز کی تفصیلات قرآن میں نہیں، حدیث میں ملتی ہیں۔

5۔ حیدر آباد دعوت میٹ سے واپسی کے بعد فیاض الدین عمری صاحب کا فون آیا کہ مولانا مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں میں حیران رہ گیا۔ اس وقت تک مولانا سے کبھی فون پر بات کرنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔ اگلی آواز مولانا کی تھی۔ سلام دعا کے بعد پوچھا آپ حیدر آباد دعوت میٹ میں شریک تھے، میں نے کہا جی میں شریک تھا۔ اور میں نے مزید بتایا کہ ہم لوگ بہت جلد شہر رائچور میں ایک سینٹر کھولنے والے ہیں تاکہ منظم سطح پر کام کر سکیں، اس پر مولانا نے کہا یاد رکھیے ”اگر سینٹر چلانا ہے تو ہرگز کسی سے ایک روپیہ بھی نہیں مانگنا۔ اور اگر کوئی خود سے بن مانگے دے دے تو انکار نہیں کرنا“۔ اس اصول پر چلانا ہے تو سینٹر کھولیں، ورنہ نہیں۔

6۔ بنگلور دعوت میٹ کے موقع پر ایک غیر رسمی نشست میں کہا کہ اس دعوتی مشن کو ایسے لوگ

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page