”اتنی عقل جانوروں کو بھی ہوتی ہے“
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۳۷
ہیں اس طرح کے لوگوں کو جنت میں بسایا جائے گا، بلکہ ایسے لوگ شاید جنت کی خوشبو بھی نہ سونگھ سکیں گے۔ جنت انتہائی درجہ کی صاف ستھری اور پاک جگہ ہوگی۔ اور وہاں انہی لوگوں کو بسایا جائے گا جو اپنے ظاہر اور اپنے باطن دونوں اعتبار سے انتہائی نفاست پسند لوگ ہوں گے۔ یادرہے غیرشعوری طور پر بھی ایسا کرنا قابل معافی نہ ہوگا۔ ان چھوٹے چھوٹے سماجی آداب کو معمولی مت سمجھیں، بلکہ اپنے لاشعور کو اس قدر ٹرین (train) کریں کہ غیرشعوری طور پر بھی آپ سے ایسی حرکت نہ ہونے پائے۔ 10۔ بنگلور میں ایک روز فجر کے بعد خطاب فرمایا اور ’’الحمدللّٰہ رب العالمین‘‘ کی تشریح کی۔ اس سے زندگی میں پہلی بار سمجھ میں آیا کہ خدا کی حمد اور شکر میں جینا کسے کہتے ہیں۔ یہ صرف دس نکات ہیں جو میں نے یہاں پیش کیے ہیں اور اس احساس کے ساتھ پیش کر رہا ہوں کہ ہم نے تو مولانا کی قدر نہ کی، ہو سکتا ہے بعد میں آنے والے کو اس میں کوئی کام کی بات مل جائے۔ مولانا اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے۔ ان کی اکثر دینی تعبیر سے اختلاف اپنی جگہ مگر بطور ایک داعی آپ کی تحریریں ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی۔ دین کے تذکیری پہلو کے لحاظ سے لکھنے میں بھی مولانا اپنے ہم عصروں سے آگے نظر آتے ہیں۔ مولانا کا جدید اسلوب میں اسلام کا تعارف بھی ان کا ایک خاصہ ہے۔ پھر مولانا نے جس طرح الحاد کا علمی رد کیا ہے، اس پر مولانا کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جا سکے کم ہے۔ رد الحاد کے حوالے سے مولانا کی تین کتابیں ’’مذہب اور سائنس‘‘، ’’مذہب اور جدید چیلنج‘‘ اور ’’اسلام، دورِ جدید کا خالق‘‘ بہترین کتب ہیں۔ ان میں بھی ’’مذہب اور جدید چیلنج‘‘ سب سے اہم کتاب ہے۔ آج کل مولانا کی ایک ضخیم کتاب ’’کتاب معرفت‘‘ پڑھنا شروع کی تھی معلوم نہیں تھا کہ کتاب ختم ہونے سے پہلے مصنف ہی نہیں رہیں گے۔ (قاسم محمود، اسلام آباد) ہمارے عہد کے عظیم مذہبی اسکالر اور دانشور مولانا وحیدالدین خان بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔۔۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ اس قدر مثبت سوچ رکھنے والے مذہبی اسکالر تاریخ میں خال خال ہی ملتے ہیں۔ (شجاعت علی راہی، کوہاٹ، پاکستان)
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues