مولانا کی آئیڈیالوجی
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۴۳
مذہب امن ہے۔ اس پہلو کو مولانا کی ان کتابوں میں دیکھا جاسکتا ہے:
Islam and Peace, Islam and Non-Violence, Jihad, Peace and Intercommunity Relations in Islam, The Ideology of Peace, The Age of Peace, The Prophet of Peace. وغیرہ۔ مولانا کے سارے لٹریچر میں خدا کی عظمت کے بعد جو موضوع سب سے زیادہ نمایاں ہے، وہ ہے ترغیبِ دعوت۔ اس موضوع کی خاص کتابوں کے ٹائٹل یہ ہیں: دعوتِ اسلامی، اسلامی دعوت، دعوتِ حق، دورِ دعوت، وغیرہ۔
خلاصہ
مولانا کے لٹریچر سے جو موضوعات مختلف انداز میں نمایاں ہوتے ہیں، وہ ہیں: عظمتِ خدا، احساس جنت اور جہنم، تزکیہ نفس، قرآن وسنت کی روشنی میں تعمیر شخصیت، لائف مینجمنٹ وغیرہ۔ آخری بات 21 اپریل 2021 کو مولانا کے گزر جانے کا مجھے شدید صدمہ ہوا۔ اتنا صدمہ جو کہ میرے والدین کے گزرنے پر نہیں ہوا تھا۔ غالباً یہ اس لئے ہوا کہ میرے والدین نے میری جسمانی غذا کی فراہمی کا انتظام کیا، لیکن مولانا سے مجھے میری روحانی غذا ملی۔ مولانا حکمت و دانائی کے پہاڑ تھے۔ انہوں نے اس نکٹر (nectar) کو قرآن و پیغمبر کے اسوہ سے نچوڑ کر اپنی ڈھائی سو سے زائد کتابوں میں محفوظ کر دیا ہے۔ یہ کتابیں مولانا کے گزر جانے کے بعد ان کے بدل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ مولانا کو اپنے پڑوس میں پیغمبر، صالحین اور صدیقین اور شہداء کے ساتھ جگہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ مولانا نے مسلسل ہم سب کو اسلام کا پیغام یعنی قرآن کو دنیا کے سارے انسانوں تک ان کی اپنی زبان میں پہنچانے کے عمل کو انجام دیتے رہنے کی ترغیب دی ہے۔ اس کام کو میں آخری سانس تک جان و مال کی قربانی کے ساتھ انجام دیتے رہنے کا تہیہ کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرما اور اس میں آسانی عطا فرما۔ آمین۔
میں نے مولانا وحید الدین خان سے بہت کچھ سیکھا، مسلمانوں میں ان جیسے دو تین علما اور پیدا ہو جاتے تو شاید مسلمان اتنے زوال یافتہ نہ ہوتے۔ (کامران طفیل، پاکستان)
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues