Al-Risala · August 2021 · page 45

مولانا کی آئیڈیالوجی

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۴۵

ثانوی ہو جاتے ہیں۔ پھر اُس شخص کی موت کا یقین کیسے آسکتا تھا جو ہمیں جینا سکھاتا ہو۔ وہ آدمی کیسے خاموش ہو سکتا ہے جو کہتا تھا کہ۔ جسے چپ رہنا آ گیا اسے کلام کرنا آگیا۔

میں نے جھٹ سے فیس بک گروپ دیکھا کہ شاید وہاں کچھ منظر مختلف ہو، مگر وہاں بھی یہی لکھا تھا کہ مولانا اللہ کو پیارے ہوگئے ۔ میں چپ سا ہوگیا، قانون فطرت ہے کہ کل نفس ذائقۃ الموت ۔ اِس کے سامنے سب بے بس ہیں کیا انبیا، کیا اولیا، کیا بادشاہ، کیا فقیر، کیا طبیب اور کیا مریض ۔ بقا تو صرف میرے اللہ کو ہے۔ آنکھیں اشک بار ہوگئیں ۔ دفعۃً حافظے نے کروٹ لی۔ میں نے تصور کی آنکھ سے زمانہ رسالت کو دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی گئی کہ آپ کے صاحبزادے ابراہیم کی حالت نازک ہے۔ آپ عبد الرحمن بن عوف کے ساتھ اِم سیف کے ہاں تشریف لائے۔ ابراہیم نزع کی حالت میں تھے۔ آپ نے اُن کو گود میں لیا، چوما، آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے جب اشک رواں دیکھے تو فرمایا، ’’یارسول اللہ! آپ کی یہ حالت ہے۔ آپ نے فرمایا یہ رحمت ہے ( اِنَّھَا رَحْمَۃٌ) صحیح البخاری، حدیث نمبر 1303۔ یہ واقعہ یاد آنے کے بعد آنکھیں کھل کر برسنے لگیں۔ ایسے موقعوں پر آنکھوں کا ڈبڈباجانا میرے نبی کی سنت ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

جن سے عقیدت ہو اُن کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے قدم خود بہ خود اُٹھ جاتے ہیں۔ نماز جنازہ صرف مرحوم کے لیے دعا مغفرت ہی نہیں ہوتی بلکہ پیچھے رہ جانے والوں کی طرف سے خراج محبت بھی ہوتا ہے۔ دہلی دور نہیں تھا جہاں پہنچانہ جاسکے۔ مگر کیسے؟ ایک تو دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ تھا۔ اگر وہ نہ بھی ہوتا، تو دو ملکوں کی باہمی کھینچا تانی میں محبتوں کو خراج کیسے دیا جاسکتا ہے۔ ایسے میں تو پیار، پریم، پریت، الفت، چاہ کے دیپ صرف اپنے دل میں جلائے جاسکتے ہیں، اور میں جلائے بیٹھا رہا۔ مولانا وحید الدین خاں کی کتابیں، تقریریں منفرد اور جدید پیرائے میں ہیں۔ اُن کی خواہش تھی کہ عصر حاضر کے تناظر میں دینِ اسلام کی سچی اور حقیقی روح کا احیا کیا جائے ۔ اور اِس کے لیے سب سے موثر طریقہ یہ ہے کہ قرآن پاک کو پوری دنیا میں ہر خاص و عام تک پہنچایا جائے، اور ساتھ ساتھ قرآن مجید کی روشنی میں عصری اسلوب میں ایسا لٹریچر تیار کیا جائے، جس کو جدید ذہن قبول کرے۔ کیوں کہ آج کا نو جوان قصہ کہانیوں سے نہیں بلکہ حقائق و شواہد سے متاثر ہوتا ہے۔ وہ یوٹیوب کا

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page