مولانا کی آئیڈیالوجی
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۴۶
دلدادہ، سوشل میڈیا کا فریفتہ اور سائنس کی کتابیں پڑھ کر علوم قدیم کا ناقد بنا ہوا ہے۔ لہذا لٹریچر کی بنیاد حقائق و دلائل پر ہونی چاہیے، جو اُس کے دماغ کو اپیل کرے۔
اس حوالے سے انھوں نے خود بہت کام کیا ہے۔ سو سے زائد کتابیں اُن کے قلم سے نکلی ہیں، اور ہر کتاب ایک شہ پارہ ہے۔ تفسیر تذکیر القرآن، مذہب اور جدید چیلنج، اسلام دورِ جدید کا خالق، فکّر اسلامی، رازِ حیات، غرض ایک طویل فہرست ہے۔ مولانا اپنی ملّی ناکامیوں کا ذمہ دار خود مسلمانوں کو قرار دیتے تھے۔ اُن کو اس بارے میں یقین تھا کہ کامیابی و ناکامی کی جڑ ہمارے اندر ہے۔ اس کی وجوہات و اسباب ہمیں اپنے اندر تلاش کرنا چاہیے۔ اگر ہم فتح کا پرچم لہراتے ہیں تو اٗس کے بھی کچھ اسباب ہوتے ہیں، اور اگر شکست سے گزرتے ہیں تو اس کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں۔ دوسروں کی شکایت کرنا، اپنی پسماندگی، جہالت کا قصور وار غیروں کو ٹھہرانا، اپنی شکست و ناکامی کو اغیار کی سازش سمجھنا کسی طور پر قرینِ انصاف نہیں ہے۔ ہم اپنی جہالت اور درماندگی کے خود ذمہ دار ہیں۔ اغیار کی سازش کہہ کر ہم اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ نہیں ہوسکتے۔
مسلمانوں کی ظاہری ترقی سے پہلے اُن کی باطنی ترقی ضروری ہے۔ اس کے لیے لازم ہے کہ خالق و مخلوق میں زندہ تعلق پیدا ہو جائے اور بندہ مومن میں اطاعتِ الہی کا جذبہ بیدار ہو۔ عاجزی، انکساری، بردباری اٗس کے کردار کا جزء لازم ہوں۔ کیوں کہ ذات کی نفی کا ثمر ملت کے اثبات کی صورت میں ملتا ہے۔ دین اسلام تو حید اور فکر آخرت میں سمایا ہوا ہے۔ ان دو پہلوؤں کو چھوڑ کر اسلام کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ توحید، قیامت، جنت و جہنّم اُن کا موضوعِ سخن رہا ہے۔ مزید اُن کے قلم میں تنقید کی کاٹ بہت تھی۔
سلف صالحین ہوں یا عصر حاضر کی اسلامی تحریکیں اور تنظیمیں سب اٗن کے تجزیاتی اور تنقیدی اُسلوب سے گزری ہیں۔ اور یہ طرز تحریر یقیناً بہت سے حلقوں کے لیے گراں بار تھا۔ مگر مولانا کے خیال میں، ہمیں جو محاسن نظر آئیں اُن کی نشاندہی کرنی چاہیے اور جہاں کہیں نقص نظر آئے اٗس کو بھی عیاں کرنا چاہیے تا کہ آئندہ ہم اپنی غلطیوں کو دہرانے سے بچ جائیں۔ مولانا امن کے بہت بڑے مبلغ تھے۔ اٗن کو شکوہ تھا کہ مسلمان جنگ کی اہمیت جانتے ہیں، وہ امن کی اہمیت سے واقفیت نہیں رکھتے۔ ہم امن سے وہ کچھ حاصل کرسکتے ہیں جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ ہو۔ اور جنگ و لڑائی میں وہ
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues