Al-Risala · August 2021 · page 53

مولانا کی آئیڈیالوجی

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۵۳

نے یہ عرض کیا کہ مولانا اپنے عہد کی ایک منفرد آواز تھے جو نہ پہلے سنی گئی، نہ شاید اب سنی جائے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنے اخلاص اور اپنی درد مندی اور اپنے پروردگار کی سچی معرفت کے ساتھ انہوں نے اپنی پوری زندگی بسر کی ہے۔

بعض موقعوں پر ان کی ڈائریوں کو اگر پڑھیں تو اس میں بہت سے علمی مباحث کے بارے میں بڑی نادر تنقیحات سامنے آتی ہیں۔ لوگوں کو اس حیثیت سے ان کا مطالعہ کرنا چاہیے، ان کو دیکھنا چاہیے، ان کے احوال کو دیکھنا چاہیے کہ ایک بے مثال شخصیت جو اپنی سیرت، اپنے کردار، اپنی درد مندی اور اپنے اخلاص کے لحاظ سے ہم سب کے لیے نمونہ تھی جو اب دنیا سے رخصت ہوگئی۔ مسلمان بڑی بد قسمت قوم ہے کہ اپنی عظمتوں کے معاملے میں بھی اختلاف اور اتفاق کی بنیاد پر رائے قائم کرتی ہے۔ مولانا کی تحریروں میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے اس پر نقد بھی ہوگا، اس سے اختلاف بھی ہوگا لیکن اس اعتراف کے ساتھ کہ آج ہمارے دور کی ایک عظمت رخصت ہوگئی ہے۔

میں اُن کے پورے کام میں سے دو چیزوں کو اُن کا سب سے بڑا کارنامہ سمجھتا ہوں: اُن میں سے ایک دین کی اصل حقیقت کی طرف توجہ دلانا ہے۔ اُنھوں نے بتایا ہے کہ دین پروردگار کی حقیقی معرفت، اُس سے سچی محبت اور اُس کے امتثالِ امر کا نام ہے۔ اِس حقیقت کو اُنھوں نے ہر شخص پر واضح کرنے کی سعی کی اور اپنی پوری زندگی اس کی نذر کر دی۔ اسی طرح یہ بات بتانے کے لیے اُن کا قلم ایک گوہر بار قلم تھا کہ لوگ دین کی اصل کو دریافت کریں، اُس کے مقصود کو پانے کی جدوجہد کریں، اُن کے اندر اس حقیقت کو سمجھنے کا داعیہ پیدا ہو کہ اُن کا مقصود آخرت ہے، اُنھیں ایک دن اپنے پروردگار کے سامنے اٹھنا ہے، اپنے اعمال کا حساب دینا ہے۔ اِس موضوع پر اُنھوں نے صفحے کے صفحے لکھے ہیں۔ اللہ کی یاد کی طرف توجہ دلائی ہے اور آخرت کی منادی کی ہے۔ یہ اُن کے کارناموں میں سب سے بڑا کارنامہ ہے۔

دوسرا بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اُنھوں نے مسلمانوں کو اُن کے سیاسی، سماجی اور تہذیبی رویوں کے بارے میں صحیح راہ دکھائی ہے۔ جب ایک شخص صحیح راستہ دکھاتا ہے تو بعض موقعوں پر کچھ سختی بھی آ جاتی ہے، لیکن بہ حیثیت مجموعی اُنھوں نے مسلمانوں کی درست سمت میں رہنمائی کی ہے۔ اُنھوں نے مسلمانوں کو بتایا ہے کہ تم اپنی تاریخ کے پس منظر میں اس وقت کس مقام پر کھڑے ہو، تمھارا اصلی مشن

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page