Al-Risala · August 2021 · page 70

وحید الدین خان کی رحلت

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۷۰

سے مر نہیں جاتا ہے اور کوئی قوم دوسروں کی شرارتوں کو نظر انداز کرنے سے ذلیل و رسوا نہیں ہو جاتی ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ ان کا مشورہ نہ والدین کو بھاتا اور نہ ہی ملت کو اپیل کر پاتا۔ عجیب بات یہ ہے کہ مولانا کے مشوروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کرنے والی جذباتی ملت نے جب بھی مولانا کے مشوروں پر عمل کیا کوئی نقصان نہیں اٹھایا۔

ایک دن میں نے مولانا کو بتایا کہ میں نے لفظِ ارباب پر ایک تحقیقی مضمون لکھا ہے، جو اردو میں مجلہ تحقیقات اسلامی اور عربی میں کویت کے المجتمع میں شائع ہوا ہے۔ مولانا نے میری پوری بات غور سے سنی اور پھر کہا کہ تم کو یہ اہم تحقیق انگریزی میں لکھنی چاہیے تھی۔ میں نے کہا مجھے انگریزی میں لکھنا نہیں آتا۔ کہنے لگے یہ تو تمھاری بہت بڑی کم زوری ہے، اسے فوراّ دور کرو۔ روزانہ ایک گھنٹے تک غور سے انگریزی اخبارات ورسائل کا مطالعہ کرو۔ یہ کم زوری اس طرح دور ہو سکتی ہے۔ تم اردو میں لکھو گے تو ایک محدود حلقہ پڑھے گا۔ وہی باتیں انگریزی میں لکھو گے تو بہت بڑے حلقے تک پہنچے گی۔ میں نے مشورہ بہت غور سے سنا لیکن اس پر عمل نہ کر سکا۔ ابھی بھی عمل کرنے کا موقع ہے، لیکن کاہلی ابھی بھی راستہ روکے کھڑی ہے۔

ایک بار کی بات ہے، مولانا آزاد کے بارے میں کہنے لگے کہ میں یہ تو کہہ سکتا ہوں کہ انھوں نے فیصلہ کرنے میں غلطی کی تھی، مگر یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کانگریس کے ہاتھوں بک گئے تھے۔ کیوں کہ پہلی بات غلط ہوئی تو مجھے گناہ نہیں ملے گا لیکن دوسری بات غلط ہوئی تو میں گناہ گار ہو جاؤں گا۔ پھر انھوں نے کہا کہ لوگ میرے بارے میں بھی یہی بات کیوں نہیں کہتے کہ میں نے فیصلہ کرنے میں غلطی کی، یہ کیوں کہتے ہیں کہ میں بک گیا ہوں؟ یہ کہہ کر وہ زار و قطار رونے لگے۔ ایک بار ایسا ہوا کہ ایس آئی او آف انڈیا نے ایک ملک گیر مہم منانے کا فیصلہ کیا۔ مہم کا عنوان تھا جاگو حساب کا وقت قریب آگیا۔ مہم کے پیغام کو ایک فولڈر کی صورت میں لوگوں تک پہنچانا تھا۔ فولڈر کے لیے مواد کی ضرورت تھی جسے تیار کرنے کی ذمے داری میرے سر آئی۔ حسن اتفاق کہ انہی دنوں مولانا کے یہاں جانے کا موقع نکل آیا۔ مجلس سے اٹھتے ہوئے خیال آیا اور میں نے مہم کا تذکرہ کیا اور مولانا سے درخواست کر ڈالی کہ فولڈر کی عبارت لکھ دیں۔ مولانا نے کچھ کہا نہیں، مسکراتے ہوئے رخصت کر دیا۔ دو دن بعد مولانا کا فون آیا، کہنے لگے میرے دوست کے بیٹے نے

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page