Political activism or futile activism
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۸۴
بلایا ہے۔ جب میں وہاں گیا تو دیکھا مولانا کا لیکچر نشست عمری حضرات کے ساتھ جاری ہے، جس میں مولانا اقبال، فرہاد اور دیگر علماء صاحبان موجود تھے۔ میں خاموشی کے ساتھ جا کر وہاں بیٹھ گیا۔ لیکچر ختم ہونے کے بعد مولانا نے مجھے یاد کیا، اور خود سے چل کر میرے پاس آئے، میرے سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دیں اور چوری شدہ موبائل کے بارے میں پوچھا۔ اس وقت یہ نصیحت کی کہ مسجد میں غیر مامون ہو گئی ہیں، آئندہ غفلت نہ کریں۔ اس وقت مولانا نے حدیث میں مذکور ایک پیشین گوئی یاد دلائی، جو ان الفاظ میں ہے: مَسَاجِدُهُمْ عَامِرَةٌ وَهِيَ خَرَابٌ مِّنَ الْهُدَى (شعب الایمان للبیہقی، حدیث نمبر 1763)۔ یعنی مسجدیں آباد ہوں گی، لیکن وہ ہدایت کے اعتبار سے خالی ہوں گی۔ اور پھر مولانا نے وہ کیا جو میرے لیے بہت ہی حیران کن تھا۔ یعنی چوری شدہ موبائل کی قیمت پوچھ کر اتنا پیسہ دیا۔
یہ واقعہ جب میں یاد کرتا ہوں تو مجھے عجیب خوشی طاری ہوتی ہے۔ یہ میرے لیے ایک خدائی مدد کا تجربہ تھا۔ اس میں سو فیصد غلطی میری اپنی تھی۔ میں نے موبائل کو حفاظت سے نہیں رکھا تھا۔ مولانا ایک شفیق انسان تھے۔ نہ معلوم، ان کے اس طرح کے شفقت کا معاملہ اور کتنے ہی لوگوں کے ساتھ رہا ہوگا۔ روانگی سے قبل میں نے مولانا کو اپنی ڈائری بڑھائی کہ وہ کچھ نصیحتیں لکھ دیں تو انہوں نے لکھا کہ۔ زندگی ہوشیاری کا امتحان ہے۔ -- زندگی غفلت کا کارخانہ نہیں۔
بعد میں، 2017 کو میں نے، مولانا کو ایک خط لکھا اور اس خط میں میں لکھا کہ مجھے مولانا کی تحریروں سے کیا فائدہ ہوا ہے۔ میرا یہ خط ماہنامہ الرسالہ کے شمارہ فروری 2017 میں چھپ چکا ہے۔ مولانا کی تحریروں ہی کا نتیجہ تھا کہ دعوت الی اللہ میری زندگی میں شامل ہو گیا۔ میں اپنی حد تک دعوتی کام میں لگ گیا۔ اس کی کئی رودادیں بھی ماہنامہ الرسالہ میں چھپ چکی ہیں، مثلاً مئی 2018۔ مولانا کی صحبت کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ آج میں یقین میں جیتا ہوں۔ جب کہ اس سے پہلے یہ حال تھا کہ میرے کو ریز (queries) ختم نہیں ہوتے تھے اور بظاہر میں یہ سمجھتا تھا کہ میری زندگی اسی طرح ختم ہو جائے گی۔ کیونکہ اس کا ایک پہلو یہ بھی تھا کہ میں جو پانا چاہتا تھا شاید اس کو میں خود پا نہیں سکتا تھا۔ آخر اللہ تعالی نے مولانا کے روپ میں مجھے وہ چیز دی ۔
میں نے پایا ہے کہ مولانا کے سارے افکار براہ راست یا بالواسطہ طور پر قرآن سے ہیں۔ مولانا
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues