Al-Risala · August 2021 · page 89

Political activism or futile activism

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۸۹

ہیں، جو اس وقت کے مدینہ میں رائج تھیں۔ اگر اس سلسلہ کی مختلف روایتوں کو جمع کیا جائے تو رائج کھانوں میں سے کوئی بھی چیز نہیں بچے گی، جو آپ کے مرغوب کھانے کی فہرست میں شامل نہ ہو۔ پھر اگر آپ کو ہر کھانا پسند تھا تو وہ کون سا کھانا ہے جو آپ کو پسند نہ تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ پسندیدہ اور ناپسندیدہ کا معاملہ ہی نہیں۔ آپ کے اس قسم کے تمام کلمات میزبانوں کی حوصلہ افزائی کے کلمات ہیں۔ اس وقت مدینہ میں کھانے کے سامان کی کمی تھی۔ اکثر ایسا ہوتا کہ جہاں آپ جاتے اس کے یہاں کوئی ایک سالن ہوتا تھا۔ میزبان شرمندگی کے ساتھ جو کھانا موجود ہو، لے آتا۔ آپ شرافت کے تقاضے کے تحت فرماتے کہ یہ تو بہترین کھانا ہے، اور پھر شوق سے اس کو کھانے لگتے۔ اس طرح کے تمام کلمات میزبان کی حوصلہ افزائی کے کلمات ہیں، نہ کہ کھانے کے بارے میں اپنی پسندیدگی بتانے کے کلمات۔ “(ڈائری، 5 دسمبر 1985)

مولانا کے خلاف طعن وتشنیع کی چار سو سے بوچھاڑ ہوتی رہتی تھی لیکن مولانا اس کا نوٹس لیے بغیر اپنے مشن میں لگے رہتے۔ بہت ضروری ہوتا تو علمی جواب دیتے ورنہ خاموش رہتے۔ مولانا تدبر وتفکر پر بہت زیادہ زور دیتے ۔ خود مولانا کی پوری زندگی ’’التفکر والاعتبار‘‘ کا نمونہ تھی۔ مولانا ہر ایک واقعے سے نصیحت لیتے۔ جب بھی ہم مولانا کی خدمت میں حاضر ہوتے، مولانا سوال کرتے کہ آپ کے پاس کوئی خبر ہے۔ اگر ہم کوئی واقعہ یا خبر بتاتے تو مولانا اس سے کوئی نہ کوئی نصیحت کا آئٹم پالیتے۔ مولانا کی پوری زندگی خدا رخی زندگی تھی، وہ ہر وقت اللہ کی یاد میں جیتے تھے۔ ان کی تحریریں تمام تر خدا رخی زندگی پر زور دیتی ہیں۔ اللہ کی معرفت مولانا کا گریٹ کنسرن (concern) تھا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ الحمد للہ سی پی ایس کا ہر ممبر بہت حد تک خدا میں جینے والا بن گیا ہے۔ مولانا نے قوم کو ماڈرن تعلیم کی طرف رہنمائی کی، اور حکمت کے ساتھ اپنے سماجی اور سیاسی مسائل کو حل کرنے پر زور دیا۔ مولانا نے مسلم قوم کے تمام تر مسائل کی وجہ ان کے ماڈرن تعلیم سے دوری کو بتایا ہے۔ کئی بار جب مولانا کی خدمت میں حاضر ہوا تو مولانا نے دریافت کیا کہ آپ کے کتنے بچے ہیں، کیا وہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ میں کہتا کہ جی پڑھ رہے ہیں تو فرماتے ان کو اچھے اسکول میں پڑھائیے، اور ان کے شعور کو ڈویلپ کیجیے۔ Does and don't کی زبان میں ان کو مت بتائیے۔ بلکہ زیادہ تر

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page