مولانا اور حب الہی
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۰۴
دیکھیے۔ میں نے اس کے ذریعے ساری کائنات اور اس کے خالق کو ڈسکور کیا ہے۔ اس کو آپ سادہ طور پر ایک پتی مت سمجھیے۔ ایک پتی بنانے کے لیے یہ پوری کائنات بطور فیکٹری کام کر رہی ہے۔ مثلاً سورج، گریویٹی، وغیرہ کا انتظام۔ تب جا کر یہ پتی تیار ہوتی ہے۔ اس میں اپنے مقصد کے اعتبار سے کوئی کمی نہیں ہے۔ اس کا ڈیزائن پرفیکٹ ہے۔ یہ انسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے پیدا کی گئی ہے، اس کو آسمان و زمین سے فوڈ حاصل ہوتا ہے۔ اس اعتبار سے یہ پتی ایک منصوبہ ساز خالق کا تعارف کرواتی ہے۔ میں آج صبح سے اس پتی کو ہاتھ میں لے کر غور و فکر کر رہا ہوں، اور معرفت کا فوڈ حاصل کر رہا ہوں۔
مولانا وحید الدین خاں صاحب کے پاس جو کچھ میں نے سیکھا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ان الفاظ کو استعمال نہیں کرتے تھے، جو اعلیٰ ذوق (اخلاق) کے خلاف ہو۔ ڈکٹیشن کے درمیان اگر میں کوئی ایسا لفظ بولتا جو مناسب ہو تو وہ اس کو رد کر دیتے تھے۔ ایک مرتبہ ایک جملہ آیا جس میں غالباً ”ولد الزنا“ کا لفظ بھی لکھا جا سکتا تھا۔ میری زبان سے یہی لفظ نکلا، انھوں نے کہا، جملے کے اعتبار سے یہ لفظ ٹھیک ہے، مگر یہ اعلیٰ ذوق کے خلاف ہے۔ ایسا واقعہ کئی مرتبہ پیش آیا۔ اسی طرح اپنی تحریروں میں وہ ایک بات کا خاص خیال رکھتے تھے، یعنی وضوح (clarity)۔
حقیقت یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات کو ڈی کنڈیشنڈ مائنڈ کے ساتھ دیکھنے کا مزاج میں نے ان سے سیکھا ہے۔ میں مولانا کو ہر دن مختلف آیات اور احادیث کی تفسیر اور شروحات سنایا کرتا تھا، مگر مولانا اس کو سن کر سوچتے تھے، اگر بات واضح ہو تو لیتے تھے، ورنہ نہیں۔ دلائل کی بنیاد پر وہ باتوں کو لیا کرتے تھے، شخصیات کی بنیاد پر نہیں۔ دوسرے الفاظ میں، وہ چیزوں کو دلائل کی بنیاد پر لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرتے تھے، کہنے والے کی بنیاد پر نہیں۔
وہ ہر ایک سے خیر خواہی کا معاملہ کرتے تھے۔ کوئی مولانا پر تنقید کر رہا ہو، تب بھی وہ آفنڈ (offened) نہیں ہوتے تھے۔ بلکہ اگر کوئی ان کے پاس رہنمائی کے لیے آتا تو جی جان لگا کر اس کی رہنمائی کرتے۔ مثلاً ایک واقعہ یہ ہے کہ سی پی ایس سے وابستہ علماء کی ٹیم (جس کو مولانا عمری ٹیم کہا کرتے تھے) مولانا کے پاس استفادہ کی غرض سے آیا کرتی تھی ۔ اس ٹیم میں ایک صاحب کا نام عنایت اللہ عمری (بنگور) ہے۔ نام کی نسبت سے مولانا نے عنایت اللہ عمری صاحب کو مخاطب کرتے
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues