Inayatullah, live the life of a scholar.
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۰۵
ہوئے ایک مرتبہ کہا تھا کہ علامہ عنایت اللہ مشرقی مرحوم آکسفورڈ یونیورسٹی سے تحصیلِ علم کے بعد ہندوستان آ گئے۔ آکسفورڈ میں ان کے استاد مشہور سائنس داں سر جیمز جینز بھی تھے۔ کچھ عرصہ کے بعد انھیں کسی غرض سے آکسفورڈ (برطانیہ) جانا ہوا۔ وہاں وہ اپنے استاد سر جیمز جینز سے ملاقات کے لیے گئے۔ سر جیمز جینز نے ان سے پوچھا کہ گھر پر کیا کرتے ہو، انھوں نے جو جواب دیا اس کا خلاصہ یہ تھا کہ دن کو کچھ کام کر لیتے ہیں، اور شام کو فیملی کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔ اس میں ان کی اسکالرلی مصروفیات کا کچھ خاص ذکر نہ تھا۔ اس پر سر جیمز جینز نے ان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا:
Inayatullah, live the life of a scholar.
عنایت اللہ! ایک عالم کی زندگی گزارو۔ مولانا نے یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیے ! آپ ایک عالم (scholar) کی حیثیت سے یہاں استفادہ کرنے آتے ہیں۔ تو آپ کو گھر جا کر بھی ایک عالم کی زندگی گزارنی چاہیے۔
اسی طرح ایک خاتون کا واقعہ ہے۔ وہ گھر بلوطور پر کافی پریشان تھی۔ وہ مولانا کے پاس آئی۔ اس نے اپنے تعارف میں یہ کہا کہ آپ کے فلاں سی پی ایس ممبر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی (نئی دہلی) میں میرے کلاس میٹ تھے۔ مولانا نے اس سے گفتگو کی، اور کچھ مشورہ دیا۔ اس کے بعد وہ چلی گئی۔ بعد میں مولانا کو اس کے تعلق سے کچھ اہم رہنمائی یاد آئی تو اس خاتون کو فون کرنا چاہا، مگر خاتون نے فون نمبر نہیں دیا تھا، تو اس کے کلاس میٹ کو فون کر کے پوچھا۔ کلاس میٹ نے بتایا کہ یہ بہت پہلے کی بات ہے، مجھے یاد نہیں ہے، میں معلوم کر کے بتاتا ہوں۔ مولانا نے تاکید کی کہ آپ معلوم کر کے ضرور بتائیے۔ مذکورہ کلاس میٹ نے خاتون کا نمبر معلوم کیا، پھر مولانا نے اس سے بات کر کے اس کی مزید رہنمائی کی۔ مولانا کے پاس آنے والے ہر فرد کے ساتھ مولانا کا یہی معاملہ میں نے دیکھا ہے۔ ہاں یہ ضرور تھا کہ مولانا دیگر اکابر ملت کی طرح صرف ”تبرک“ کے لیے ملنا پسند نہیں کرتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ اس سے وقت ضائع ہوتا ہے، اگر کچھ سیکھنا ہے یا خدا کی معرفت حاصل کرنی ہے تو مولانا ان سے ملنا بہت زیادہ پسند کرتے تھے۔ اس میں کسی کا کوئی امتیاز نہیں تھا۔
تنقید کے معاملے میں بھی مولانا کا طریقہ یہ تھا کہ وہ کسی پر ذاتی اعتبار سے کوئی منفی بات نہیں کہتے تھے، اس کو وہ ”تعییب“ کہا کرتے تھے۔ اس کے برعکس، وہ اس کے علمی یا عملی غلطی کو واضح کرتے
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues