Al-Risala · August 2021 · page 107

Inayatullah, live the life of a scholar.

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۰۷

فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَقُولُوا لَهُمْ مَرْحَبًا مَرْحَبًا بِوَصِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاقْنُوهُمْ) سنن ابن ماجه، حدیث نمبر 247۔ یہ حدیث سن کر مولانا نے فوراً اپنا ارادہ بدل دیا۔ اسی طرح ایک مرتبہ کا ذکر ہے۔ میں نے کوئی بات کہی جس میں حضرت ابوبکر صدیق کے لیے حضرت عمر کے مقابلے میں کمتری کا پہلو نکلتا تھا۔ انھوں نے فوراً میری بات رد کر دی، اور روتے ہوئے سختی سے کہا کہ آپ کو یہ حق نہیں ہے کہ جو رسول اللہ کا ثانی اثنین ہو، اس کے بارے میں ایسا کہیں ۔ میں ہر دن مولانا کے پاس دن کو ساڑھے دس بجے آتا تھا۔ جب میں پہنچتا تھا تو مولانا سب سے پہلے یہ کہتے تھے کہ فلاں آیت کی تفسیر نکالیے، یا فلاح حدیث کی شرح سنائیے۔ یعنی کسی آیت یا حدیث پر کچھ لکھوانے سے پہلے تفاسیر اور شرحیں ضرور دیکھتے تھے۔

کچھ لوگ اس بات کی تشہیر کرتے ہیں کہ مولانا نے مہدی یا مسیح ہونے دعویٰ کیا تھا۔ میرے نزدیک یہ انتہائی لغو قسم کی الزام تراشی ہے۔ دعویٰ کرنا تو دور کی بات ہے، میں نے مولانا کی زبان سے کئی مرتبہ یہ سنا ہے کہ ایسا دعویٰ کوئی پاگل انسان ہی کر سکتا ہے، کوئی سمجھ دار انسان ایسا نہیں کر سکتا۔ اس قسم کے دعویٰ کو وہ بالکل لغو خیال کرتے تھے، اور میں خود ان کے پاس تقریباً چھ سال تک رہ چکا ہوں۔ میں نے کبھی کوئی ایسا دعویٰ ان کے منہ سے نہیں سنا۔ خدا کی معرفت میں جینا اور تمام انسانوں تک خدا کا پیغام پہنچانا ان کا محبوب مشغلہ تھا۔ اس کے علاوہ وہ کچھ اور نہیں چاہتے تھے۔ مولانا کی معاونت کا موقع مجھے اس وقت ملا جب وہ جسمانی طور سے کمزور ہو گئے تھے۔ مگر اللہ سے محبت اور دین کے تعلق سے ان کی محنت قابل رشک تھی۔ رات ہو یا دن ہر وقت اسی تعلق سے تدبر و تفکر کرنا ان کا طریقہ تھا۔ غلطی خواہ کسی کی ہو، وہ پہلے معافی مانگ لیتے تھے۔ ایک مرتبہ مجھ سے بھی معافی مانگی تھی حالانکہ معاملہ کچھ بھی نہیں تھا۔ اپنے معاون کا بھی مولانا بہت خیال رکھتے تھے۔ اس تعلق سے ان کی زندگی کا فارمولا تھا، اپنی ذات میں آئیڈیل رہنا، لیکن دوسروں کے معاملے میں پرگیمیٹک رہنا۔ یعنی اپنے آپ کو پوری طرح اصول کا پابند رکھنا، لیکن دوسروں کے معاملے میں یہ دیکھنا کہ عملاً وہ کیا کر سکتے ہیں۔

اللہ ہم سب کو یہ توفیق دے کہ ہم لوگ مولانا کے مشن کو آگے بڑھائیں، آمین۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page