Inayatullah, live the life of a scholar.
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۰۸
مولانا وحید الدین خاں ڈاکٹر ذاکر فاز، سینئر کے اے ایس افسر، راجوری وحید الدین خاں (1921-1925) عالم اسلام کے معروف مفکر، مصنف، مقر، مفکر، عالم دین، داعی اور ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر تھے۔ خدا کے وجود کو منطقی انداز میں ثابت کرنے کے قائل تھے۔ ان کی بیشتر کتابوں میں مذہب کا مقدمہ عقلی بنیادوں پر بیان کیا گیا ہے۔ ان کے مضامین پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انھوں نے مغربی سائنس دانوں اور فلسفیوں کی کتابیں باریک بینی سے پرکھی تھیں۔ انھیں اچھی طرح علم تھا کہ اکیسویں صدی کا ذہن پرانی اور دھیانوسی باتوں سے مطمئن نہیں ہوگا، اسی لیے لکھتے وقت انھوں نے جدید سائنسی معلومات کی مدد سے خدا کے وجود کے حق میں دلائل پیش کیے ۔ اسی وجہ سے مولانا کی شخصیت کا یہ پہلو منفرد ہے اور کوئی عالم دین اس انداز میں دین اور دنیا کی تعبیر پیش نہیں کرسکا۔
خاں صاحب، پانچ زبانیں جانتے تھے۔ ان زبانوں میں لکھتے اور بیان بھی کرتے تھے۔ دانشور طبقہ میں امن پسند مانے جاتے رہے ہیں۔ اسلام کے متعلق غیر مسلموں میں جو غلط فہمیاں ہیں انھیں دور کرنا ان کی تحریر کا مقصد رہا ہے۔ منطق پر انھیں عبور حاصل تھا۔ ان کی کتاب ” مذہب اور سائنس“ کا پہلا باب طریق استدلال کا مسئلہ اس ضمن میں ایک لاجواب تحریر ہے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ کسی بھی چیز کو کیسے مختلف طریقوں سے ثابت کیا جاسکتا ہے اور بعض اوقات ہم ایسی چیزوں کا وجود بھی ثابت کر سکتے ہیں جن کے بارے میں براہ راست ثبوت موجود نہیں ہوتا۔
وہ ایک بزرگ رہنما کی طرح انسانوں کو جینے کا ڈھنگ سکھاتے نظر آتے ہیں۔ ان کی کتابیں راز حیات، کتاب زندگی، اسباق تاریخ وغیرہ نہایت ہی اہم کتابیں ہیں۔ ان کتابوں کا انداز تحریر بے حد دلچسپ ہے۔ دنیا جہان کے واقعات مولانا نے ان میں جمع کر دیے ہیں۔ خاں صاحب لکھتے ہیں:
” الرسالہ (ماہ نامہ الرسالہ 1967ء) کے اجراء کے بعد سے جو کام میں کر رہا ہوں ، اس کا ایک
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues