Al-Risala · August 2021 · page 109

Inayatullah, live the life of a scholar.

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۰۹

خاص پہلو یہ ہے کہ میں مسلمانوں کو یہ سبق دے رہا ہوں کہ وہ منفی سوچ سے اوپر اٹھیں اور مثبت سوچ کا طریقہ اختیار کریں۔ “ مولانا موصوف کی علمی اور دینی خدمات کا دائرہ کئی دہائیوں پر پھیلا ہوا ہے۔ وہ خاصی تعداد میں ایسی مستند کتابیں تحریر فرما چکے ہیں جن کا حوالہ سند کے طور پر دیا جاتا ہے۔ فکری اور دعوتی موضوعات پر مختلف زبانوں میں مولانا صاحب کی تصنیفات موجود ہیں۔ ان میں چند اہم اور مشہور کتابیں یہ ہیں ؂ تعبیر کی غلطی، مذہب اور جدید چیلنج، الاسلام، مذہب اور سائنس، پیغمبر انقلاب، احیاءِ اسلام، عقلیات اسلام، قرآن کا مطلوب انسان، دین کی سیاسی تعبیر، سوشلزم اور اسلام، ظہورِ اسلام، اسلامی زندگی، اسلام اور عصر حاضر، تفسیر تذکیر القرآن، عظمتِ قرآن، حقیقتِ حج، اللہ اکبر، زلزلہ قیامت، خاتون اسلام، رازِ حیات، تجدیدِ دین، اسلام دورِ جدید کا خالق، دین کامل، راہِ عمل، ہندوستانی مسلمان، کتابِ زندگی، ختمِ رسول کا مسئلہ، دعوتِ اسلام، دعوتِ حق، سفرنامہ اسپین و فلسطین، فکرِ اسلام، مطالعہ سیرت، مطالعہ قرآن، دین و شریعت، مسائل اجتہاد، مطالعہ حدیث، کشمیر میں امن، عورت : معمارِ انسانیت، امنِ عالم، دعوت الی اللہ، حکمتِ اسلام، کتابِ معرفت، اسلام اور خدمتِ خلق، اظہارِ دین، وغیرہ۔ مولانا کی کچھ تحریریں اور نظریات ایسے ہیں جن کی وجہ سے اہل علم ان سے اختلاف رکھتے ہیں۔ بہت سی باتوں میں جمہور علماءِ اسلام سے الگ رائے رکھتے ہیں۔ جیسے اسوۂ کاملہ، جہاد، دجال، مہدی، فضیلتِ انبیاء کا مفہوم، ظلم کو برداشت کرنا اور جوابی کارروائی سے گریز کی تلقین، تقلیدِ شخصی، وغیرہ۔ مولانا کی زندگی کا ایک پہلو سیاسی مدبر کا بھی تھا۔ تقسیم ہند کے وہ خلاف تھے۔ اقبال اور جناح کے نظریات کے بھی ناقد تھے۔ ہندوستان کے مسلمانوں کی غربت کا ذمہ دار خود انہی کو سمجھتے تھے ۔ مولانا نے ’تعبیر کی غلطی‘ میں مولانا مودودی کے سیاسی اسلام کے مقدمے کو بہت مدلل اور علمی انداز میں رد کیا ہے۔ جاوید احمد غامدی جیسے علماءِ کرام نے مولانا کے اس کارنامے کی تحسین کی ہے اور اسے اسلامی روایت میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ اس طرح فقہی مباحث میں انھوں نے جس خوبصورتی سے عصری و زمانی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا ہے یہ انہی کا شعوری مرتبہ، حوصلہ و جگر تھا۔ ہندوستان میں یکبارگی تین طلاقوں کے مسئلہ پر لوک سبھا سے لے کر قانونی و عوامی کٹہروں تک جو بھی مباحثے ہوئے، مولانا نے کمال فراست اور خوبصورتی سے روایت سے پورے استدلال

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page