Inayatullah, live the life of a scholar.
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۱۰
کے ساتھ نہ صرف راہِ اعتدال دکھائی بلکہ حقوقِ نسواں کی پاسداری بھی کی۔
مولانا صاحب کی زندگی کا اصل مشن اسلام کے پرامن دعوتی پیغام کی اشاعت رہا۔ دعوتِ الی اللہ کا مطلب ہے اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچانا۔ اسلامی تاریخ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ پیغمبر اسلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا سب سے بڑا مقصد یہی تھا۔ رسول اللہ کی وفات کے بعد اب یہ ذمہ داری امتِ محمدی پر عائد ہوتی ہے۔ مولانا وحید الدین خاں خود لکھتے ہیں: ’’مسلمانوں کا مشن دعوتِ الی اللہ ہے۔ یہی عمل اس کی دنیا و آخرت کی فلاح کا ضامن ہے۔ اسی عمل کو انجام دینے سے وہ اس کا مستحق قرار پاتا ہے کہ خدا کے یہاں امتِ محمدی کی حیثیت سے اٹھایا جائے اور یہی وہ عمل ہے جو دنیا میں اس کی حفاظت و کامیابی کو یقینی بناتا ہے۔ اس کام کو چھوڑنے کے بعد مسلمان اللہ کی نظر میں اسی طرح بے حقیقت ہو جائیں گے جس طرح یہود اپنی داعیانہ حیثیت کو چھوڑنے کے بعد اللہ کی نظر میں بے حقیقت ہو گئے۔ ‘‘ (ماہ نامہ الرسالہ، جولائی 1997، ص 53) ملکی اور غیر ملکی سطح پر اسلامی دعوت کو عام کرنے کے لیے اور دعوتِ الی اللہ کے کام کو منظم طور پر کرنے کے لیے مولانا نے 1976ء میں نئی دہلی میں اسلامی مرکز قائم کیا۔ اور اسلامی مرکز کے ترجمان کے طور پر انھوں نے اکتوبر 1976ء میں ماہ نامہ الرسالہ جاری کیا۔ مولانا محترم نے غیر مسلموں کے تعلیم یافتہ طبقہ تک اسلام کے پرامن دعوتی پیغام کو پہنچانے کے لیے ایک عظیم الشان دعوتی ادارہ سی پی ایس انٹرنیشنل نئی دہلی میں جنوری 2010ء میں قائم کیا۔ جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، اس کا مقصد امن اور روحانیت کو فروغ دینا ہے۔ یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے۔ اس کا اصل نشانہ فکری انقلاب لانا اور انسان کو حقیقی انسان بنانا ہے۔
فکری اور دعوتی خدمات کے اعتراف میں مولانا کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ عام طور پر ان کو ایمبیسڈر آف پیس کہا جاتا ہے۔ ڈیمورگس بین الاقوامی ایوارڈ، سابق سوویت یونین کے صدر گورباچیف کے ہاتھوں دیا گیا۔ پدم بھوشن، قومی یکجہتی اعزاز، کمیونل ہارمنی اعزاز، قومی اتحاد اعزاز، ارونا آصف علی ( بھائی چاری ایوارڈ )۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی انٹرنیشنل ایوارڈز سے سرفراز ہو چکے تھے۔ رواں برس 2021ء میں حکومت ہند کی جانب سے امن و آشتی کا پیغام اور روحانیت کو فروغ دینے کے لیے پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues