Twitter.com/narendramodi, 22 April, 2021
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۱۶
میں اس کا مکمل احاطہ تک نہیں کر پاتا۔ بے شمار دفعہ ایسا ہوا کہ جدید دور کے وہ سوالات جو سائنس اور الحاد نے اسلام کے متعلق اٹھائے ہیں، ذہن سے ٹکرائے تو ایک ہی نام سامنے آتا، اور جستجو اس تک لے گئی۔ ۔ مولانا وحید الدین ۔ ۔ کیا خوب عنوان ہے ان کی ایک کتاب کا ’’اسلام دور جدید کا خالق‘‘۔ کاش ہم اسلام کے دور جدید کو دریافت کر سکتے۔ [بشکریہ روزنامہ 92] کہاں ڈھونڈے گا زمانہ اب ایسا ساقی جو رندوں کو مئے حق کا پرستار کرتا تھا کتنے ہی علم کے متلاشی اس کے در پر صدا لگاتے تھے، وہ مراد کو انجام کرتا تھا وہ شخص اس دور خود غرضی میں بھی انساں کو انساں کا حق شناس کرتا تھا وہ دیتا تھا انساں کو اخلاق کا شعور پھر فکر علم کو اخلاق پر استوار کرتا تھا وہ پیامبر تھا اس رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ انساں کو خدا کا مرید کرتا تھا وحشت و دہشت کی بے مراد وادی میں جگنو بنتا تھا، شعورِ علم بیدار کرتا تھا وہ الحاد کی مبہوت زدہ وادیوں میں توحید و آگہی کی بستیاں آباد کرتا تھا وہ دیتا تھا مسلم کو دینِ حق کا شعور مشکِ قرآں سے عقیدوں کو سیراب کرتا تھا زِیَّد اب ڈھونڈ کوئی چراغِ زیبائی لے کر وہ نہ ملے، جو امن و علم کی بات کرتا تھا (زیّد ابن ریاض، پاکستان)
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues